خیبر پختونخواہ حکومت نے پولیو ویکسین کیلئے حکمت عملی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ،بچوں کو پولیو کے قطروں کی بجائے ٹیکے لگائے جائینگے ، عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کی مدد بھی حاصل ہوگی ، سرکاری ذرائع

جمعرات 5 جون 2014 04:15

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جون۔ 2014ء) پولیو ویکسین ، خیبر پختونخوا حکومت کا حکمت عملی تبدیل کرنے کا فیصلہ ، بچوں کو پولیو کے قطروں کی بجائے ٹیکے لگائیں جائینگے ۔

(جاری ہے)

سرکاری ذ رائع کے مطابق خیبر پختونخواہ میں بچوں کو پولیو کے قطروں کی بجائے انجکشن لگائے جائینگے صوبائی حکومت کو اس کام میں عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کی مدد بھی حاصل ہوگی پولیو سے ٹیکوں کی مہم سب سے پہلے پشاور میں چلائی جائے گی ویکسینشن کیلئے بچوں کی عمر کی حد میں بھی تبدیلی کی گئی بچوں کو ٹیکے لگانے کیلئے عمر کی حد چھ ماہ سے دو سال تک ہوگی اور یہ طریقہ اگلے سال سے ای پی آئی پروگرام کا حصہ بن جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :