نرگس سیٹھی کی رمضان المبارک کیلئے لوڈشیڈنگ کا شیڈول تیارکرنے کی ہدایت

جمعرات 5 جون 2014 04:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جون۔ 2014ء)پانی وبجلی کی وفاقی سیکرٹری نرگس سیٹھی نے رمضان المبارک کیلئے لوڈشیڈنگ کا شیڈول تیارکرنے کی ہدایت کی ہے، سرکاری میڈیارپورٹ کے مطابق پانی وبجلی کی وفاقی سیکرٹری نرگس سیٹھی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے کے لئے لوڈشیڈنگ کا شیڈول تیار کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بجلی کی پیداواری کمپنیوں کے سربراہوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں شکایات مراکز کے زیادہ سے زیادہ دورے کریں۔ انہوں نے کمپنیوں کے نمائندوں سے کہا کہ وہ سحر اور افطار کے دوران اپنے عملے کی موجودگی یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :