اخراجات میں کمی لانے کا وزیر اعظم کا دعوی ،وزیراعظم آفس نے آئندہ سال بجٹ میں اضافے کی تجویز پیش کردی، 2 کروڑ 72 لاکھ 25 ہزار روپے وزیراعظم گارڈن کیلئے مختص

جمعرات 5 جون 2014 04:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جون۔ 2014ء) وزیراعظم آفس نے آئندہ مالی سال کیلئے 77 کروڑ 93 لاکھ 55 ہزار روپے کا بجٹ فراہم کرنے کی تجویز دے دی جس میں 2 کروڑ 72 لاکھ 25 ہزار روپے وزیراعظم گارڈن کیلئے مختص۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے سینٹ میں خطاب کے دوران کہا تھا کہ وہ اخراجات میں کمی لائیں گے اور اس حوالے سے بجٹ میں وزارتوں کی بھی کٹوتی کی گئی اور حالیہ ختم ہونے والے مالی سال میں وزیراعظم آفس کیلئے 75 کروڑ 46 لاکھ 14 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں

لیکن وزیراعظم آفس نے مقررہ حد سے زیادہ اخراجات جوکہ 78 کروڑ 80 ہزار ہے اسلئے اب آئندہ مالی سال کیلئے 77 کروڑ 93 لاکھ 55 ہزار روپے کا وزیراعظم آفس کیلئے بجٹ مانگا گیا جس میں صرف 2 کروڑ 72 لاکھ 25 ہزار روپے صرف وزیراعظم گارڈن کیلئے مختص کئے گئے ہیں جبکہ 6 کروڑ روپے وزیراعظم کی خصوصی گرانٹ کے طور پر رکھی گئی جبکہ ملازمین کے اخراجات کیلئے 35 کروڑ 17 لاکھ روپے کا بجٹ طلب کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :