ججز کی سنیارٹی اس روز سے شروع ہوگی جب وہ بطور ایڈیشنل جج کے طور پر تعینات ہوں گے‘ سپریم کورٹ ،ایک ہی روز تعینات ججز کی سنیارٹی کا فیصلہ تاریخ پیشی سے کیا جائے گا ، ماتحت عدلیہ کے جج کو وکلاء پر ترجیح دی جائے گی،تفصیلی فیصلہ جاری

جمعرات 5 جون 2014 04:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جون۔ 2014ء) سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ججز کی سنیارٹی اس روز سے شروع ہوگی جب وہ بطور ایڈیشنل جج کے طور پر تعینات ہوں گے‘ ایک ہی روز تعینات ہونے والے ججز کی سنیارٹی کا فیصلہ ان کی تاریخ پیشی سے کیا جائے گا اور ماتحت عدالت کے جج صاحبان کو وکلاء پر ترجیح دی جائے گی۔

(جاری ہے)

فیصلہ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے تحریر کیا جوکہ 45 صفحات پر مشتمل ہے جبکہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کیس کے حوالے سے ایک نوٹ بھی تحریر کیا ہے۔ درخواست اسلم اعوان نامی وکیل نے وفاق کیخلاف دائر کی تھی اور ان کی طرف سے ذکاء الرحمن اعوان ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے تھے جبکہ اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ بھی عدالتی نوٹس پر حاضر ہوئے تھے اور دلائل دئیے تھے اور عدالت نے 6 مئی کو مختصر فیصلہ دیا تھا اور بدھ کو تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :