الطاف حسین کی گرفتاری افسوسناک ہے،مولانا فضل الرحمن،وہ اپنا دفاع اچھے طریقے سے کرینگے،قیادت یا عوام کو کراچی کے حالات خراب کرنے کی ضرورت نہیں،پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 4 جون 2014 07:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جون۔2014ء)مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ الطاف حسین کی گرفتاری افسوسناک ہے تاہم وہ اپنا دفاع اچھے طریقے سے کرینگے،قیادت یا عوام کو کراچی کے حالات خراب کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الطاف حسین باقاعدہ برطانوی شہری ہیں اور وہ ہم سے زیادہ اچھے طریقے سے وہاں کے قانون سے واقف ہیں،الطاف حسین بذات خود ایک اچھے لیڈر ہیں وہ نہیں چاہتے کہ کراچی کے حالات خراب ہوں انکی قیادت سمجھداری سے فیصلہ کرے گی۔