موجودہ بجٹ عوام دوست نہیں،ڈار بجٹ ہے،شیخ رشید،سارا بجٹ آئی ایم ایف کا ہے،جو رکن اپنا1کروڑ نہیں مانگ سکتا وہ عوام کی کیا بات کرے گا،پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 4 جون 2014 07:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جون۔2014ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ عوام دوست نہیں ڈار بجٹ ہے اور یہ سارے کا سارا آئی ایم ایف کا ہے جو رکن اسمبلی اپنا ایک کروڑ نہیں مانگ سکتا وہ عوام کے حق کی کیا بات کرے گا،الطاف کی گرفتاری لندن میں ہوئی ان کو پاسپورٹ ملنا چاہئے تھا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی گرفتاری لندن میں ہوئی اور وہاں کے قانون کے مطابق جو ہونا ہے جلد سامنے آجائے گا،قیادت کی دانشمندی کا مظاہرہ کرنا چاہئے وہ پاکستانی ہیں ان کو پاسپورٹ ملنا چاہئے ،بجٹ کے حوالے سے شیخ رشید احمد نے کہا کہ موجودہ بجٹ عوام دشمن اور آئی ایم ایف کا اسحاق ڈار بجٹ ہے،اس سے عوام کو کچھ فائدہ نہیں ہوگا،اسحاق ڈار کو کاغذ کالے کرنے کے علاوہ کسی اور بات کا علم نہیں ہے،ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ جو رکن اسمبلی اپنا ترقیاتی فنڈ نہیں مانگ سکتا وہ عوام کے حقوق کی کیا بات کرے گا۔

متعلقہ عنوان :