وزیراعظم کی سارک سیکرٹری جنرل سے ملاقات، جنوبی ایشیاء میں امن کیلئے اپنے ویژن کی نشاندہی ،یورپی یونین، خلیج تعاون کونسل اور آسیان کی طرز پر سارک کو فعال علاقائی تنظیم کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں،نوازشریف

بدھ 4 جون 2014 07:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جون۔2014ء)وزیراعظم محمد نوازشریف نے سارک عمل کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے اور خطے میں اقتصادی بحالی پر مبنی جنوبی ایشیاء میں امن و خوشحالی کیلئے اپنے ویڑن کی نشاندہی کی۔وہ منگل کو اسلام آباد میں سارک کے سیکرٹری جنرل ارجن بہادرتھاپا سے باتیں کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہا کہ وہ یورپی یونین، خلیج تعاون کونسل اور آسیان کی طرز پر سارک کو ایک فعال علاقائی تنظیم کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں اور علاقائی اقتصادی یکجہتی توانائی کے شعبے میں تعاون اور روابط پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔

تھاپا نے وزیراعظم کے سارک بالعموم جنوبی ایشیا کیلئے خیالات کو سراہا۔ انہوں نے وزیراعظم نواز شریف کو آئندہ 18 ویں سارک سربراہ کانفرنس کے بارے میں بتایا جو پروگرام کے مطابق نومبر 2014 میں نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ہوگی

متعلقہ عنوان :