غداری کیس ،تحقیقاتی رپورٹ سمیت مقدمہ سے متعلق دیگر دستاویزات پرویز مشرف کے وکلاء کو فراہم کردی گئیں، اگر کوئی گواہ عدالت میں پیش ہونے سے گریز کرے گا تو عدالت سمن جاری کرے ،جسٹس فیصل عرب

بدھ 4 جون 2014 07:08

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جون۔2014ء) سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں تحقیقاتی رپورٹ سمیت مقدمہ سے متعلق دیگر دستویزات پرویز مشرف کے وکلاء کو فراہم کردی گئیں جبکہ عدالتی سربراہ جسٹس فیصل عرب نے کہا ہے کہ اگر کوئی گواہ عدالت میں پیش ہونے سے گریز کرے گا تو عدالت سمن جاری کرے گی۔منگل کے روز سنگین غداری کیس کی سماعت جسٹس طاہرہ صفدر اور جسٹس یاور علی پر مشتمل تین رکنی خصوصی عدالت نے جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں کی۔

سماعت شروع ہوئے تو استغاثہ کے وکیل نے عدالتی حکم پر پرویز مشرف کے وکلاء کو فراہم کی گئی تحقیقاتی رپور ٹ اور دیگر دستویزات کی کاپی فاضل عدالت کو دکھائی اور موٴقف اختیار کیا کہ دستاویزات838 صفحات پر مشتمل ہیں جن میں انٹیلی جنس رپورٹ، کابینہ اجلاس کا ریکارڈ اور تفتیشی رپورٹ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پرویزمشرف کے وکلا نے استدعا کی کہ انہیں درخواست پر دلائل کے لئے تین دن کی مہلت دی جائے، جسے عدالت نے مستردکردیا، جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دیئے کہ خصوصی عدالت کے تینوں جج مختلف صوبوں سے آتے ہیں ، اس لئے وکلا صفائی کو یہ بات ملحوظ خاطر رکھنای چاہئے کہ وہ اپنی ہی درخواست پر دلائل دینے کے لئے تیار ہوکر آآئیں۔

عدالت نے دستاویزات کا جائزہ لینے کے لئے کیس کی سماعت اآ ج بدھ تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :