بیس ہزاربجلی کابل دینے والاماہانہ 12لاکھ سیل کرتاہے اسحاق ڈار،بل ایک لاکھ ماہواربل ہے توساڑھے سات ہزارٹیکس دینے میں حرج نہیں،امیدہے ہم اہداف حاصل کرلیں گے ،الطاف حسین کی حراست افسوسناک ہے ،حکومت ان سے ہرممکن تعاون کریگی،نجی ٹی وی کو انٹرویو

بدھ 4 جون 2014 07:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جون۔2014ء)وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈارنے کہاہے کہ بیس ہزاربجلی کابل دینے والاماہانہ 12لاکھ سیل کرتاہے اگربل ایک لاکھ ماہوربل ہے توساڑھے سات ہزارٹیکس دینے میں حرج نہیں ،امیدہے کہ ہم اہداف حاصل کرلیں گے ،الطاف حسین کی حراست افسوسناک ہے ،حکومت ان سے ہرممکن تعاون کریگی۔نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں اسحاق ڈارنے کہاکہ اگرہم نرم ہدف رکھتے توحاصل کرلیتے ابھی ہماراکام ختم نہیں ہوا،15یا20سال کابگاڑایک سال میں ختم نہیں ہوسکتااورہمیں بحیثیت قوم تمام اداروں کومل کرکام کرناہوگا۔

انہوں نے کہاکہ تمام عالمی مالیاتی ادارے کہہ رہے ہیں کہ پاکستان ترقی کی راستے پرچل رہاہے ،جوعالمی مینڈیٹ کہتے تھے کہ جون 2014ء تک ملک کی معیشت تباہ ہوجائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ان کی باتیں سن کرتکالیف ہوتی تھیں انہیں معلوم نہیں تھاکہ ہم حکومت میں آئیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ ٹیکس پرہم نے سب سے زیادہ مشاورت کی ،امیدہے کہ اس بارہدف حاصل کرلیں گے ،عام لوگوں پرٹیکس نہیں لگائے گئے ،انکم سپورٹ فنڈمیں اضافہ کیاگیااورلیوی ٹیکس کوواپس لیاگیاہے ۔

انہوں نے کہاکہ 20ہزاربجلی کے بل پر12لاکھ کی ماہانہ سیل ہوتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مالیاتی خسارہ کم کریں گے توانائی بحران کاخاتمہ ہماری اولین ترجیح بجٹ میں ہماراہدف435ارب ہے ،200ارب روپے کے اضافی ٹیکسزہیں ۔اسحاق ڈارنے کہاہے کہ ہم نے وسائل کوبھی دیکھناہے اوروسائل کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ کرنامزدورکی کم ازکم تنخواہ 10سے بڑھاکر12کردی ہے ۔انہوں نے کہاکہ الطاف حسین کے پاس بے شک برطانوی شہریت ہے اگروہ بے گناہ ہیں توان کی حراست افسوسناک ہے امیدہے کہ انہیں انصاف ملے گاحکومت جوبھی کرسکی الطاف حسین سے ہرممکن تعاون کریگی۔