وفاقی حکومت کا الطاف حسین کی حراست کے بعدکراچی میں ردعمل پرافسوس کااظہار

بدھ 4 جون 2014 07:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جون۔2014ء)وفاقی حکومت کی جانب سے الطاف حسین کی حراست کے بعدکراچی میں ردعمل پرافسوس کااظہارکیاگیا،عوام کے جان ومال کونقصان پہنچاناخلاف قانون ہے ،وفاقی حکومت کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ الطاف حسین کی حراست کے بعدکراچی میں ردعمل افسوسناک ہے عوام کے جان ومال کونقصان پہنچاناکسی بھی طورپردرست نہیں ہے اوریہ خلاف قانون ہے ،ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے سندھ حکومت اورقانون نافذکرنے والے اداروں کوعوام کے جان ومال کے تحفظ کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کاکہناہے کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کوہرصورت یقینی بنایاجائے۔