بجٹ اعدادوشمارکاگورکھ دھندہ و وقت کاضیاع ہے ،اپوزیشن ،حکومت نے اس سال بھی اہداف پورے نہیں کئے ،سرکاری ملازمین کیلئے دس فیصداضافہ کچھ بھی نہیں ،عوامی خواہشات کے برعکس بجٹ پیش کیاگیا،یہ صرف سرمایہ کاروں اورآئی ایم ایف کابجٹ ہے ،حکومت بتائے اہداف کیسے حاصل ہونگے،شیخ رشید،اسد عمر،جمشید دستی ،عارف علوی و سعید غنی کا ردعمل ، بجٹ متوازن اورعوام دوست ہے،حکومت

بدھ 4 جون 2014 07:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جون۔2014ء)وفاقی حکومت کی طرف سے قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے بجٹ برائے مالی سال 2014-15ء کوحزب اختلاف کی جماعتوں نے اعدادوشمارکاگورکھ دھندہ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ بجٹ وقت کاضیاع ہے ،حکومت نے اس سال بھی اہداف پورے نہیں کئے ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصداضافہ کچھ بھی نہیں ،عوامی خواہشات کے برعکس بجٹ پیش کیاگیا،یہ صرف سرمایہ کاروں اورآئی ایم ایف کابجٹ ہے ،حکومت بتائے اہداف کیسے حاصل ہونگے، جبکہ حکومتی ارکان نے بجٹ کومتوازن اورعوام دوست قراردیاہے منگل کے روزپارلیمنٹ ہاوٴس کے باہرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بجٹ پراپنے ردعمل میں تحریک انصاف کے رہنمااسدعمرنے کہاکہ غریب کے نام پرحکومت کرنے والے امیروں کے حامی بن گئے ہیں ،ملکی تاریخ کابدترین بجٹ ہے ،اس سے غریب زیادہ پسے گااورامیروں کوفائدہ ہوگا،الطاف حسین کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ وہ برطانوی شہری ہیں اوروہاں کاقانون انصاف کے مطابق کام کریگا۔

(جاری ہے)

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاکہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی اہداف پورے نہیں کئے گئے ،سرکاری ملازمین کیلئے دس فیصدکااضافہ کچھ نہیں ہے ،حکومت ساراپیسہ اپنے اکاونٹ پرمنتقل کرگئی ہے ،موجودہ بجٹ عوامی خواہشات کے برعکس پیش کیاگیاہے ،یہ سرمایہ داروں اوربزنس مینوں کوفائدہ پہنچانے کیلیئے ہے ،عوام سڑکوں پرآئیں گے ۔انہوں نے کہاکہ یہ پہلاسال ہے جس میں سب سے کم ترقیاتی کام ہوئے ہیں ۔

مشہورزمانہ منی لانڈرنگ کیس کے وزیرنے جوبجٹ پیش کیاہے اس میں غریب عوام کوکوئی ریلیف نہیں دیاگیا،ن لیگ حکومت کاپہلاسال ناکامیوں اورچندکاسال ہے ،غریب کوکم ازکم کفن سستاچاہئے جووہ بھی میسرنہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ الطاف حسین ملک کالیڈرہے کراچی کاامن پورے ملک کاامن ہوگا،کراچی میں امن انتہائی ضروری ہے ،ایک دودن میں الطاف حسین کی گرفتاری کے حوالے سے سب کچھ سامنے آجائیگا۔

آزادرکن اسمبلی جمشیددستی نے کہاکہ موجودہ بجٹ غریب دشمن قراردیتے ہوئے کہاکہ یہ بجٹ صرف سرمایہ داروں کیلئے نکالاگیاہے ،یہ بجٹ آئی ایم ایف کاہے اوراس کے منشی نے پیش کیاہے اوراس ظلم میں اپوزیشن برابرکی شریک ہے ،جبکہ اللہ کے نظام کانعرہ لگانے والے مولانافضل الرحمن نے بھی اسلام کاسوداکیاہے ،جس پردلی دکھ ہے ۔

منگل کے روزبجٹ تقریرکے بعدپارلیمنٹ ہاوٴس کے باہرصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے جمشیددستی نے کہاکہ یہ اعلانات پہلے بھی ہوتے رہے ہیں ،کہ اس بجٹ میں کسان اورغریب کاکوئی حصہ نہیں ہے یہ سب کچھ جاگیرداروں کیلئے کیاگیاہے یہ اعدادوشمارفراڈاوردھوکہ ہیں ،یہ بجٹ پورے ملکی عوام کے منہ پرطمانچہ اورلعنت ہے ۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈاراورانوشہ رحمن نے تھری جی میں کمیشن کھایاہے تویہ غریب عوام کوکیاریلیف دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ الطاف حسین کی گرفتاری میں حکومت کاہاتھ ہے ،اوریہ حکومت کی منافقت ہے کہ سازش کے تحت اسے گرفتارکیاگیاہے ۔تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عارف علوی نے سرکاری ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وہ صرف اعدادوشمارکاگورکھ دھندہ ہے ،بجٹ میں نئے لوگوں کوٹیکس نیٹ میں نہیں لایاگیا،بجٹ محض روایتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ مزدورکی کم ازکم اجرت بارہ ہزارروپے کردی گئی ہے اس پرعملدرآمدنہیں ہوگاپہلے بھی مزدورکی اجرت پرکوئی عملدرآمدنہیں ہوا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماسینیٹرسعیدغنی نے کہاہے بجٹ میں وہی اہداف بڑھادیئے گئے ہیں جوپچھلے بجٹ میں حاصل نہیں کئے جاسکے حکومت بتائے اہداف کیسے حاصل ہوں گے ۔سینیٹرسعیدغنی نے کہاکہ بجٹ کوپچھلے بجٹ کے تناظرمیں دیکھناہوگا،پچھلے بجٹ میں ٹیکس ٹوجی ڈی پی ایشومیں کمی ہوئی ہے زراعت کے ساتھ زیادتی کی گئی کئی کروڑکسانوں سے تین لاکھ کوقرضے دینے کی بات کی گئی جوکم ہے ۔

سعیدغنی نے کہاکہ حکومت نے قرضوں کاریکارڈقائم کردیا،کسی حکومت نے ایک سال میں اتنازیادہ قرضہ نہیں لیاحکومت نے آئی ایم ایف ،ایشین بینک ،سعودی عرب سمیت سب سے قرض لیا،کشکول توڑنے والے کشتی لیکرپھررہی ہے ۔ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی عمرایوب نے کہاہے کہ بجٹ عوام دوست ہے ،بجٹ میں زرعی شعبے کیلئے مراعات کااعلان کیاہے ۔تعلیم اورصحت کے شعبے میں بھی بڑی رقم مختص کی گئی ہے مزدوروں کی اجرت دس سے بارہ ہزارروپے کردی ہے اس کویقینی بنایاجائے ،ٹیکس نیٹ میں مزیدلوگوں کولایاگیاہے ۔یہ متوازن و عوام دوست بجٹ ہے