کراچی ، بلدیہ یوسف گوٹھ میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ و معاون پائلٹ سمیت5افراد جاں بحق، 3 افراد زخمی ، ٹرمینل پر کھڑی متعدد بسوں میں آگ لگ گئی، قریبی آبادی کو خالی کرا لیا گیا ، طیارہ تربیتی پرواز پر تھا گیارہ ہزار کے وی کی تاروں سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا، حکام

بدھ 4 جون 2014 07:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جون۔2014ء)کراچی کے علاقے بلدیہ یوسف گوٹھ میں بس ٹرمینل کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ و معاون پائلٹ سمیت 5افراد جاں بحق ہو گئے اور 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں ،طیارہ گرنے کے باعث کراچی سے بلوچستان جانے والی بسوں کے ٹرمینل پر کھڑی متعدد بسوں میں آگ لگ گئی تھی، سیکیورٹی فورسز، پولیس ، رینجرز ، فائر برگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا تھا ۔

مطابق بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے یوسف گوٹھ میں حب ریورروڈ پر پاک فضائیہ کا پاک فضائیہ کا مشاق طیارہ بس ٹرمینل کے قریب گر کر تباہ ہو گیا

جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت5 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ حادثے کے بعد بس ٹرمینل میں آگ لگ گئی جس نے 4 بسوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ایس پی بلد یہ ٹاوٴں کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے قریبی آبادی کو خالی کرا لیا ہے جب کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق طیارہ اپنی تربیتی پرواز پر تھا کہ اچانک گیارہ ہزار کے وی کی تاروں سے ٹکرا گیا اور گر کر تباہ ہو گیا۔گرنے کے بعد طیارے کا ملبہ دھماکے سے دور دور تک تک پھیل گیا۔ تربیتی طیارہ گرنے کے بعد ٹرمینل پر کھڑی بسوں میں آگ لگ گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں، نیوی کے اہلکار اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق گرنے والا طیارہ تربیتی پرواز پر تھا اور اس میں پائلٹ اور کو پائلٹ سوار تھے۔

پاک فضائیہ کا تربیت کے لیے مسرور ائیر بیس سے اڑان بھرنے والا معراج طیارہ پرواز کے 25منٹ بعد لینڈنگ سے قبل فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا ، عینی شاہدین کے مطابق طیارے میں آگ لگی ہوئی تھی۔

تاہم پائلٹس نے حادثے سے آبادی کو محفوظ رکھا اور طیارے کھلے میدان ادھرپاک فضائیہ نے کراچی میں ایک لڑاکا طیارے کے حادثے اور اس میں دونوں پائلٹوں کی شہادت کی تصدیق کردی ہے‘ فضائیہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے پاک فضائیہ انتہائی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دیتی ہے کہ ایک لڑاکا طیارہ جو معمول کے آپریشنل ٹریننگ مشن پر تھا فنی خرابی کے باعث بلدیہ ٹاؤن کراچی گر کر تباہ ہوگیا طیارے میں سوار دونوں پائلٹ ونگ کمانڈر خرم صمد اور سکاڈرن لیڈر عمیر الٰہی شہید ہوگئے فضائیہ نے فوری طور پر آگ بھجانے والے عملے اور ایمبولینسوں کو جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیوں کیلئے بھیج دیا اور قواعد کے مطابق جان و مال کے نقصان اور زخمیوں کے علاج معالجے کیلئے معاوضہ دیا جائے گا۔

ائیر ہیڈ کوارٹرز نے حادثے کی وجہ سے جاننے کیلئے انکوائری بورڈ قائم کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :