خفیہ ادارے آئی بی کے سابق سربراہ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر مقرر ، اجیت ڈوول سخت گیر آفیسر،تقرری پاکستان کے لیے سخت پیغام ہے، سرکاری اہلکار

پیر 2 جون 2014 07:45

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جون۔2014ء ) بھارتی وزیرِاعظم نریندرا مودی نے قومی سلامتی کی ٹیم میں فوری رد و بدل کرتے ہوئے پاکستان کے حوالے سے بھارتی قومی سلامتی کی دیکھ بھال کر نیوالے خفیہ ادارے کے سابق سربراہ اجیت ڈوول کو قومی سلامتی کا مشیر مقرر کر دیا ہے جبکہ بھارت کے سرکاری اہلکاروں نے اس تعیناتی کو پاکستان کیلئے سخت اور واضح پیغام قرار دیا ہے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 69 سالہ اجیت ڈوول اندرون ملک کام کرنے والی خفیہ ایجنسی آئی بی کے سربراہ کی حیثیت میں کام کر چکے ہیں اور وہ قومی سلامتی کے مشیر کا عہدہ سنبھالنے والے ایسے دوسرے افسر ہوں گے جن کا تعلق بھارت کے خفیہ اداروں سے رہ چکا ہوگا۔

اس کے برعکس اس عہدے سے ہٹائے جانے والے شِو شنکر مینن کا تعلق ملک کی اشرافیہ کے ادارے یعنی دفتر خرجہ سے تھا۔

(جاری ہے)

اجیت ڈوول کا شمار بھارت کے ان سرکاری افسران میں ہوتا ہے جہنیں باغیوں کے خلاف خطرناک کارروائیاں کرنے کے نتیجیمیں کئی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔ اجیت ڈوول ہمیشہ سے دہشت گرد گروہوں کے خلاف سخت اقدامات کی وکالت کرتے رہے ہیں ، تاہم جن کارروائیوں میں انھوں نے حصہ لیا ان میں مسٹر ڈوول کی شہرت یہ رہی ہیکہ وہ اتنے سخت گیر نہیں بلکہ با عمل انسان ہیں۔

اجیت ڈوول اس وقت بھی زمین پر موجود تھے جب دسمبر سنہ 1999 میں پاکستان میں مقیم دہشت گردوں نے انڈین ایئر لائین کا ایک طیارہ اغوا کرکے اسے قندھار میں اترنے پر مجبور کر دیا تھا۔ یہ معاملہ اس وقت ختم ہوا تھا جب مغویوں کے بدلے میں بھارتی جیل سے مولانا مسعود اظہر سمیت دیگر کئی لوگوں کو رہا کر دیا گیا تھا۔بھارتی خفیہ ادارے انٹیلیجنس بیورو (آئی بی) کے سابق سینیئر افسر، جو خود سال ہا سال تک کشمیر اور بھارت کے دوسرے خطرناک مقامات پر خدمات سرانجام دیتے رہیں ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ ’ ڈوول ایک ایسے افسر ہیں جو کسی مسئلے کا نیا حل نکال لیتے ہیں۔

ان سے یہی امید رکھیں کہ وہ چیزوں کو الٹ پلٹ کریں گے ، رپورٹ کے مطابق اجیت دیول سخت گیر ہندو خیالات کے حامل ہیں اور ان کو حکومت میں شامل کیا جانا پاکستان سمیت ہمسایہ ملکوں کے لیے ایک واضح پیغام ہے

متعلقہ عنوان :