وزیراعظم نواز شریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات ،صوبے میں ترقیاتی منصوبوں،آئندہ بجٹ اورفرزانہ قتل کیس کے حوالے سے تبادلہ خیال

پیر 2 جون 2014 07:29

رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جون۔2014ء)پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے رائیونڈمیں وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی ۔جس میں صوبے میں ترقیاتی منصوبوں،آئندہ بجٹ اورفرزانہ قتل کیس کے حوالے سیتبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے وزیراعظم کو بتایاکہ اعلیٰ پولیس حکام پر مشتمل ایک ٹیم فرزانہ قتل کیس کی تفتیش کررہی ہے۔آئندہ بجٹ کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ان کی حکومت کی پوری کوشش ہے کہ وہ عوام کوبجٹ میں خوشخبری دے، عوامی بجٹ لائیں گے جس میں مزدوروں کو ریلیف ملے گا۔ شہبازشریف نے مزید کہا کہ جس طرح ان کی حکومت ترقیاتی منصوبوں پرکام کررہی ہے، بہت جلد پنجاب کودنیا میں منفرد مقام دلائیں گے۔