پنجگور میں ایک بار پھر ایرانی فورسز کا پاکستانی حدود کی خلاف و رزی ،تین مارٹر گولے فائر،پاک فوجی کی جوائی کارروائی، کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

ہفتہ 31 مئی 2014 07:35

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مئی۔ 2014ء)بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایک بار پھر ایرانی فورسز کا پاکستانی حدود کی خلاف و رزی ایرانی فورسزنے اپنی حدود سے تین ماٹر گولے فائر کئے ،پاکستانی فورسز نے بھی جوابی کاروائی کی تاہم کسی قسم کی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے تحصیل پروم کے علاقے گرواگ کے مقام پر واقع ایف سی کی چیک پوسٹ پر ایرانی حدود سے ایرانی فورسز کی جانب تین ماٹر کے گولے داغے گئے پاکستانی حدود میں 12کلومیٹر اندر گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گئے تاہم کسی قسم کی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ، پاکستانی فورسز نے بھر پور انداز میں جوابی کاروائی کی ،ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات کو پیش آیا تھا ایسا واقعہ پہلے بھی اسی علاقے میں سامنے ہیں اور متعدد لوگ خوف ہراس میں نقل مکانی کرچکے ہیں جو پنجگور اور تربت چل کر آباد ہوئے علاقے خوف ہراس کا ماحول اب بھی بھرقرار ہے۔

متعلقہ عنوان :