پی آئی اے کو واجبات کی عدم ادائیگی پر فیول فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ، پی ایس او پی آئی اے کو تیل کی فراہمی کی بندش پر سوچنے پر مجبور ہوگیا

ہفتہ 31 مئی 2014 07:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مئی۔ 2014ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے ذمے پی ایس او کے 7 ارب روپے کے قریب واجبات پہنچ گئے جس کے بعد پی ایس او سوچنے پر مجبور۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ پی آئی اے کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے جبکہ ایم ڈی پی آئی اے کی ایم ڈی پی ایس او کو واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی کے باوجود واجبات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد پی ایس او پی آئی اے کو تیل کی فراہمی کی بندش پر سوچنے پر مجبور ہوگیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کے ذمے پی ایس او کے 7 ارب روپے کے واجبات ہیں جو تاحال فراہم نہیں کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :