چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کا ملائیشیاء کی جیل میں ایک تارکین وطن پاکستانی کی ہلاکت کا نوٹس‘ سیکرٹری خارجہ پاکستان سے تین دن میں رپورٹ طلب کرلی

ہفتہ 31 مئی 2014 07:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مئی۔ 2014ء) چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے ملائیشیائی جیل میں ایک اوورسیز پاکستانی کی ہلاکت اور سفارتخانے کے عدم تعاون بارے میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

جاری پریس ریلیز کے مطابق چیف جسٹس نے معاملے بارے انصاف کیلئے کارروائی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ اور حکومت سے تین دن کلے اندر اس بارے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔