رینٹل پاورکیس،راجہ پرویزپر3 جون کوفرد جرم عائد کی جائیگی

ہفتہ 31 مئی 2014 07:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مئی۔ 2014ء)رینٹل پاور کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی تین جون تک موخر کردی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے رینٹل پاور کرپشن کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کیلئے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سابق وزیر خزانہ شوکت ترین سمیت تمام ملزمان کو طلب کررکھا تھا تاہم کوئی ملزم پیش نہیں ہوا۔دوسری جانب سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کردی گئی۔ عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر کرتے ہوئے تمام ملزمان کا تین جون کو دوبارہ طلب کرلیا۔