بھارت نے جذبہ خیرسگالی کے تحت 37 پاکستانی قیدی رہا کردئیے‘ واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کردئیے گئے

ہفتہ 31 مئی 2014 07:28

نئی دہلی/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مئی۔ 2014ء) پاکستان کی جانب سے 151 بھارتی قیدیوں کو رہا کرنے کے بعد بھارت نے بھی 37 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز جذبہ خیرسگالی کے تحت پاکستان سے 151 بھارتی قیدیوں کی رہائی کے بعد بھارت نے بھی 37 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا جن میں 32 ماہی گیر اور 5 عام شہری شامل ہیں جنہیں شک کی بناء پر بھارتی اداروں نے حراست میں لے لیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے رہا ہونے والے پاکستانی قیدیوں کو واہگہ بارڈر پر رینجرز حکام کے حوالے کیا گیا۔ واضح رہے کہ دونوں ملکوں نے جذبہ خیرسگالی کے تحت ایک دوسرے کے قیدیوں کو رہا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :