اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کردی ، فیصلہ آج ہوگا

ہفتہ 31 مئی 2014 07:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مئی۔ 2014ء) اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پر حکومت ( آج) ہفتہ کو حتمی فیصلہ کریگی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کردی جس میں جون کے اگلے مہینے میں پٹرول ایک روپے چھ پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل ایک روپے اکیاسی پیسے ، ہائی اوکٹین ڈیزل دو روپے تیس پیسے ، لائٹ ڈیزل 80پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ مٹی کے قتل کی قیمت میں 62پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ اوگرا نے حکومت سے پٹرولمی مصنوعات کو برقرار رکھنے کی بھی سفارش کی ہے جس کا حکومت آج ہفتہ کو حتمی فیصلہ کرے گی واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :