2016ء تک پاکستان میں بجلی کا بحران مکمل نہیں تو کافی حد تک حل ہوجائیگا، خرم دستگیر خان ،بجلی کی کمی کو دور کرنا اور فرنس آئل پر بننے والی مہنگی بجلی کو کوئلے پر منتقل کرنا اولین ترجیح ہے، حکومت کی خواہش ہے پاکستان کی ایکسپورٹ کو ڈبل کیا جائے ،وفاقی وزیر تجا رت کا تاجروں سے خطاب،صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 30 مئی 2014 05:51

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مئی۔2014ء) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ حکومت کی خواہش ہے کہ پاکستان کی ایکسپورٹ کو ڈبل کیا جائے ، ہم اس بات کی تشخیص کررہے ہیں کہ اس حوالے سے رکاوٹیں کہاں آرہی ہیں ان کو دور کرنا ہے ، وزیراعظم کا دورہ بھارت کامیاب رہا ہے، دونوں طرف منتخب حکمران بھارتی وزیراعظم نے جس وقت نواز شریف سے ہاتھ ملایا تو انہیں پتہ تھا کہ وہ اس سے ہاتھ ملارہے ہیں جس نے پاکستان میں ایٹمی دھماکے کئے ہیں۔

2016ء تک پاکستان میں بجلی کا بحران مکمل نہیں تو کافی حد تک حل ہوجائیگا، بجلی کی کمی کو دور کرنا اور فرنس آئل پر بننے والی مہنگی بجلی کو کوئلے پر منتقل کرنا اولین ترجیح ہے۔ وہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس میں تاجروں سے خطاب اور صحافیو ں سے بات چیت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر تجا رت خرم دستگیر خان نے کہا کہ یو رپین ممالک کے 27ممبران ممالک میں 90 فیصد پاکستانی مصنوعات کی ایکسپو رٹ ڈیو ٹی زیرو ہے یہ رعایت پاکستان کو 10سالوں کے لئے دی گئی ہے جو کہ 2023تک جا ری رہے گی ، یو رپین ممالک میں پاکستانی ایکسپورٹ کے لئے ایک بڑا دروازہ کھل گیا ہے ، ٹیکسٹائل سمیت روایتی اور غیر روایتی ایکسپو رٹ کی گنجائش موجود ہے ۔

ہندو ستان اور چائنا ایکسپو رٹر کو سپو رٹ کر رہے ہیں ، ہما رے پاس جتنے بھی وسائل ہیں برؤئے کار لائیں گے ، پاکستانی معیشت دہشت گردی اور انرجی بحران سے دو چار ہے ،وزیر اعظم پاکستان نے پو رٹ قاسم پر دو بجلی گھر 250میگاواٹ کے برانڈ کا افتتاح کر دیا گیا ہے ، چائنہ کی مدد سے اٹامک بجلی کی پیداوار جلد شروع کی جائے گی ، حکومت 20ہزار میگا واٹ بجلی کی ضرورت کو پوراکرنے کے لئے 40ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار پر کام کررہی ہے ، جامشورو پاور اسٹیشن کو کوئلہ شفٹ کر دیا گیا ہے ، 2016سے پاکستان میں بجلی کا بحران ختم ہو جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد ایئر پو رٹ کو کارگو ٹرمینل بنایا جائے گا اس کے لئے فنانس بھی فراہم کریں گے ، انہوں نے کہا کہ لینڈ پورٹ اتھا رٹی کی قانون سازی کر لی گئی ہے تجا رت کے حوالے سے انتظامی اور انفرا اسٹرکچر تیار کریں گے ، چمن ، طو ر خم ، واہگہ اور ایران کے بارڈر تفتان میں تجرباتی طور پر لینڈ پو رٹ شروع کی جائے گی ، 21ویں صدی کی جدید لینڈ پو رٹ بنائیں گے جس میں ITکی ٹیکنا لوجی استعمال کی جائے گی ، ایران کے بارڈر تفطان اور سندھ کے بارڈر کھوکرا پار سے لینڈ پو رٹ کے ذریعے تجارت شروع کریں گے ، وفاقی وزیر نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھا رٹی کے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی کہ حیدرآباد چیمبر میں معلوماتی سیمینار کا انعقاد کیا جائے،انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ ملک کے بعض علاقوں میں گیس کا بحران ہے اس پر بھی کام شروع کردیا گیا ہے اور اگلے سال سے اس حوالے سے گیس آنا شروع ہوجائیگی، موجودہ حکومت تاجروں کی بہتری کیلئے جو کام کرسکتی ہے وہ کررہی ہے، انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ متبادل ذرائع ہوا اور سولر سے بھی بجلی پیدا کرنے کے پروجیکٹ شروع کئے ہوئے ہیں ، جھمپیر میں اسی حوالے سے پروجیکٹ چل رہا ہے ، جنوبی پنجاب میں قائداعظم پروجیکٹ میں 100 میگاواٹ بجلی چند روز میں سسٹم میں آنا شروع ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :