کوئٹہ ،بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا ،پی ایم اے پی اور وطن دوست پینل نے خواتین کی دس اور اقلیت کی دو نشستیں جیت لیں ،دو نشستوں پر آزاد ارکان کی کامیابی جبکہ مسلم لیگ ،ایچ ڈی پی ،پی ٹی آئی ،جے یو آئی نظریاتی بی این پی کی ایک ایک نشست ،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور وطن دوست پینل کی 12نشستوں پر کامیابی ،آل پارٹیز ڈیمو کریٹک الائنس کی 8نشستوں پر کامیابی اور 2آزاد خواتین ممبر کامیاب

جمعہ 30 مئی 2014 05:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مئی۔2014ء) بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور وطن دوست پینل نے کوئٹہ میٹرو پولیٹن میں خواتین کی دس اور اقلیت کی دو نشستیں جیت لیں خواتین کی دو نشستوں پر آزاد ارکان کی کامیابی جبکہ مسلم لیگ ،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی ،تحریک انصاف ،جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان نیشنل پارٹی نے ایک ایک نشست حاصل کی غیر حتمی نتائج کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کوئٹہ میٹرو پولیٹین کارپوریشن میں پشتونخوامیپ اور وطن دوست پیننل نے خواتین کی دس اور اور اقلیت کی دو نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ دو آزاد ارکان عائشہ سلیم اور نائلہ شاہین بھی کامیاب ہوگئیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف ایک ،بلوچستان نیشنل پارٹی ایک ،مسلم لیگ ایک ،جمعیت علماء اسلام ایک ،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے ایک نشست حاصل کی۔

(جاری ہے)

ادھرمیٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی مخصوص نشستوں کی 22مخصوص نشستوں میں سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور وطن دوست پینل نے 12نشستیں جیت کر کامیابی حاصل کرلی جبکہ آل پارٹیز ڈیمو کریٹک الائنس نے 8نشستوں پر کامیابی حاصل کی اور 2آزاد خواتین ممبر کامیاب قرار پائیں کوئٹہ ڈسٹرکٹ کونسل کے نو ووٹ کاسٹ کرنے کی بجائے 10ووٹ کاسٹ کرنے کی وجہ سے پولنگ ایجنٹس اور ریٹرننگ آفیسر نے مشاورت کے بعد رزلٹ روک لیا جمعرات کو کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی بائیس مخصوص نشستوں پر پولنگ صبح 9بجے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے حال اور ڈسٹرکٹ کونسل کوئٹہ کے لئے پولنگ اسٹیشن زرعی کالج کوئٹہ میں قیام کیا گیا تھا پولنگ کا عمل صبح نو بجے سے لے کربغیر کسی وقفے کے تین بجے تک جاری رہا میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی 22نشستوں میں سے 19خواتین اور تین اقلیت کی نشستوں پر ووٹنگ کرائی گئی جس میں 19خواتین کی نشستوں میں سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کے وطن دوست پینل نے خواتین کی 10اور 2اقلیت کی نشستوں پر کامیابی حاصل کی اسی طرح آل پارٹیز ڈیموکریٹک الائنس نے خواتین کی 7اور اقلیت کی ایک جبکہ دو آزاد خواتین امیدوار نے کامیابی حاصل کی 7نشستوں پر امیدواروں کے ووٹ برابر ہونے کی وجہ سے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے پانچ امیدواروں کی کامیابی کا فیصلہ قرعہ اندازی کے ذریعہ کیا گیا جو وطن دوست پینل نے کامیابی حاصل کی ڈسٹرکٹ کونسل کوئٹہ کیلئے پولنگ اسٹیشن زرعی کالج کوئٹہ میں بنایا گیا جہاں پر 9 ممبرا ن کی بجائے 10 ممبران نے ووٹ کاسٹ کیا ایک اضافی ووٹ کاسٹ کرنے کی وجہ سے پولنگ ایجنٹس نے ریٹرننگ آفیسر کے سامنے اعتراض کیا اور بعد میں ریٹرننگ آفیسر نے امیدواروں کی باہمی مشاورت سے مذکورہ نتیجے کو روک لیا مخصوص نشستوں کے انتخابات کیلئے بلوچستان بھر میں 3 سو 84 پریزائیڈنگ آفیسر اور 3 سو 84 پولنگ اسٹیشنز اور 3 سو 84 پولنگ آفیسرز مقرر کئے گئے تھے انتخابی عمل کاجائزہ لینے کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر سید سلطان یایزید نے میٹروپولیٹن کارپوریشن پولنگ اسٹیشن اور زرعی کالج پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور پولنگ کے عمل کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولنگ کا عمل تسلی بخش ہے تمام انتظامات مکمل ہیں اور امن وامان کا بھی کوئی مسئلہ نہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے دیئے جانے والے فیصلے کے مطابق کیٹگریز کو کالعدم قرار دیا گیا ہے جس کے خلاف صوبائی حکومت نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کیا ہے عدالت عظمیٰ کا فیصلہ آنے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔