ملائشیاء اور پاکستان کے کشیدہ تعلقات، پاکستانیوں کی گرفتاریاں اور امتیازی سلوک ،وزیر اعظم نواز شریف نے دورہ ملائیشیاء کا اصولی فیصلہ کر لیا،ملائیشیاء میں پاکستانی سفارتخانہ کی اپنے شہر یو ں کے سا تھ عدم تعاون پر مشیر خارجہ نے ہائی کمیشن سے رپورٹ طلب کر لی

جمعہ 30 مئی 2014 05:47

اسلام آباد/کوالا لمپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مئی۔2014ء)ملائشیاء اور پاکستان کے درمیان قائم دوریاں وپاکستانیوں کے ساتھ امتیازی سلوک ختم اور تعلقات بہتر بنانے کیلئے وزیر اعظم میاں نواز شریف نے دورہ ملائشیاء کا اصولی فیصلہ کر لیا، آئندہ ماہ ہونے والے دورہ کی کامیابی سے 40ہزار سے زائد تارکین وطن کے مسائل حل ہوسکیں گے، ملائشین امیگریشن اور پولیس کے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف گرینڈ آپریشن کے متاثرین جیلوں میں بند سینکڑوں پاکستانیوں کی وطن واپسی کے معائدے کئے جائیں گے.

گزشتہ روز ملائشیا ء سے ایک ساتھ تین میتیں پاکستان پہنچنے اور پاکستانی سفارتخانہ کے عدم تعاون پر ہسپتال میں دوران حراست نوجوان کے دم توڑنے کی خبروں پر مشیر خارجہ نے وزیر اعظم کے احکامات پر پاکستان ہائی کمیشن کوالا لمپور سے رپورٹ طلب کر لی، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے ملائشیاء میں پاکستانی تارکین وطن کی گرفتاریوں اور ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے جون میں ملائشیاء کا دورہ کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے، وہ ملائشیاء میں اپنے ہم منصب سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوریاں ختم کرنے اور تعلقات بہتربنانے اور ملائشیاء میں 40ہزار سے زائد پاکستانیوں کے ساتھ امتیازی سلوک جیسے مسائل اٹھائیں گے، ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم غیر قانونی طور پر مقیم اپنے ملک کے شہریوں کیلئے ملائشیاء حکومت کے ساتھ معائدہ بھی کریں گے، یاد رہے گزشتہ 15برس کے دوران پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم نے ملائشیاء کا ایک ایک دورہ کیا مگر ملائشیاء کے کسی وزیر اعظم نے تاحال پاکستان کے دورے کو اہمیت نہ دی جس وجہ سے پاکستان اور ملائشیا ء کے درمیان دوریاں بڑھتی جا رہی ہیں.

کوالا لمپور میں قائم پاکستانی سفارتخانہ کے ہائی کمشنر سید حسن رضا نے بھی ملائشیئن وزیراعظم سے ملاقات کیلئے درخواستیں پیش کیں مگر انہیں بھی ملاقات کا وقت نہ دیا گیا جبکہ دیگر ممالک کے سفیر کم عرصہ میں دو دو بار ملاقاتیں کر چکے ہیں، پاکستان کے ساتھ ملائشیاء کے امتیازی سلوک کی وجہ سے اب تک سینکڑوں غیرقانونی تارکین جیلوں میں پہنچ چکے ہیں جبکہ درجنوں اپنی دوران حراست دم توڑ چکے ہیں، ادھر معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف نے گزشتہ روز ایک ساتھ ملائشیاء سے تین پاکستانیوں کے لاشیں وطن پہنچنے کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے مشیر خارجہ سر تاج عزیز سے رپورٹ طلب کر لی ہے جو انہیں 4روز میں اپنی رپورٹ پیش کریں گے ، مشیر خارجہ نے پاکستان ہائی کمیشن کی طرف سے مدد نہ ملنے پر دوران ریمانڈ ہلاک ہونے والے پاکستانی کی ہلاکت کا بھی سخت نوٹس لیا ہے اور ملائشیا ء میں قائم پاکستانی سفارتخانہ سے جواب طلبی کی ہے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :