وزیر اعظم نواز شریف سے بلوچستان کے سینیٹر وزیر ثناء اللہ زہری کی ملاقات ،ترقیاتی منصوبوں سمیت صوبے میں امن وامان کی صورت حال پر تبادلہ خیال

جمعہ 30 مئی 2014 05:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مئی۔2014ء)وزیراعظم نواز شریف سے بلوچستان کے سینئر وزیر سردار ثناء اللہ زہر کی ملاقات ۔ترقیاتی منصوبوں سمیت بلوچستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے سینئر وزیر سردار ثناء اللہ زہری نے جمعرات کو وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی دوطرفہ ملاقات میں بلوچستان کے سینئر وزیر سردار ثناء اللہ زہری نے وزیر اعظم کو بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں قیام امن کی صورت حال سے متعلق بھی بتایا ۔وزیراعظم نے سینئر وزیرکوبلوچستان کی ترقی اور قیام امن کی بحالی کے لئے تمام تر تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :