بھارت (آج) 37 پاکستانی قیدیوں کو رہا کرے گا‘ قیدیوں میں 32 ماہی گیر‘ 5 عام شہری شامل ہیں

جمعہ 30 مئی 2014 05:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مئی۔2014ء) بھارت (آج) جمعہ کو 37 پاکستانی قیدیوں کو رہا کرے گا‘ قیدیوں کو واہگہ بارڈر پر پاکستانی رینجرز حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 151 بھارتی قیدیوں کو چند روز قبل رہا کرکے واہگہ بارڈر پر بھارتی سکیورٹی فورسز کے حوالے کیا تھا جس پر بھارت نے 151 بھارتی قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں 37 پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی حکام (آج) جمعہ کو ان قیدیوں کو واہگہ بارڈر پر پاکستانی رینجرز کے حوالے کریں گے۔

متعلقہ عنوان :