انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر کم ، اوپن کرنسی مارکیٹ میں1 ڈالر 100 روپے کے برابر پہنچنے میں صرف 10 پیسے کی دوری پر

جمعرات 29 مئی 2014 07:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مئی۔2014ء) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر کم ہو گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں1 ڈالر 100 روپے کے برابر پہنچنے میں صرف 10 پیسے کی دوری پر ہے۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر15 پیسے کم ہوگئی جس کے باعث انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 98.80 روپے سے کم ہوکر 98.70 روپے اور قیمت فروخت 98.90 روپے سے کم ہوکر 98.75 روپے ہوگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر5 پیسے مہنگاہوگیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 99.60 روپے سے بڑھ کر 99.75 روپے اور قیمت فروخت 99.85 روپے سے بڑھ کر 99.90 روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق بدھ کو اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر میں 30 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 135.80 روپے سے کم ہوکر 135.50 روپے اور قیمت فروخت 136.05 روپے سے کم ہوکر 135.75 روپے ہوگئی جبکہ 1.10 روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 167.60 روپے سے کم ہوکر 166.50 روپے اور قیمت فروخت 167.85 روپے سے کم ہوکر 166.75 روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق روپے کی نسبت یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 27.35 روپے پر مستحکم رہی جبکہ 5 پیسے کے اضافے سے سعودعی ریال کی قیمت فروخت 26.27 روپے سے بڑھ کر 26.75 روپے ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :