مودی سرکاری کے آتے ہی مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے کے مطالبات بھی عروج پر ، ہندو راشٹریہ اندولن نے بھارت میں فجر کی اذان پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا

جمعرات 29 مئی 2014 07:47

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29مئی۔2014ء) بھارت میں ہندو راشٹریہ اندولن نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت میں فجر کی اذان پر پابندی عائد کی جائے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز بنگلور میں ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ اندولن نے بنگلور کمشنر کے آفس کے باہر شدید احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دفتر کا گھیراؤ کرلیا اور بھارت سرکار سے مطالبہ کیا کہ وہ فجر کی اذان پر قدغن عائد کرے ۔ بھارتی میڈیا نے بتایا کہ مودی سرکار کے آتے ہی ان ہی کی جماعت نے بھارت میں پرجار پر شدید دباؤ ڈالنا شروع کردیا ہے ۔ واضح رہے کہ نریندر مودی کے حلف اٹھانے والے دن بھی آلہ آباد میں معمولی تنازعے پر ہندو انتہا پسندوں نے درجنوں دکانیں جلا دی تھیں جس میں کئی مسلمان زخمی ہوگئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :