نیویارک ،پاکستانی نے گوشت کی بجائے دال بنانے پر بیوی کو قتل کردیا،واقعہ اپریل 2011 میں پیش آیا تھا، اگر یہ ثابت ہو گیا کہ شوہر نے اپنی اہلیہ کو قتل کیا ہے تو 75 سالہ نور حسین کو پچیس سال قید ہو سکتی ہے،امریکی میڈیا

جمعرات 29 مئی 2014 07:46

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29مئی۔2014ء)امریکہ کے شہر نیو یارک میں ایک پاکستانی نے گوشت کی بجائے دال بنانے پر بیوی کو قتل کردیا۔ یہ واقعہ تین اپریل 2011 میں پیش آیا تھا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق عدالت کو بتایا گیا کہ کیسے ایک پاکستانی تارکین وطن نے اپنی بیوی کو مبینہ طور پر گوشت کی بجائے دال بنانے پر قتل کردیا۔امریکی پیڈیا کے مطابق 75 سالہ نور حسین کو پچیس سال قید ہو سکتی ہے اگر یہ ثابت ہو گیا کہ انھوں ہی نے اپنی اہلیہ کو قتل کیا ہے۔

استغاثہ نے عدالت میں نور حسین کی اہلیہ 66 سالہ نذر حسین کی تصاویر پیش کیں جن میں ان کے چہرے اور جسم پر تشدد کے نشانات ہیں۔نور حسین کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے موکل کا ارادہ اپنی اہلیہ کو ہلاک کرنے کا نہیں تھا بلکہ سبق سکھانا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ نور حسین نے پہلے کہا تھا کہ ان کی بیوی کو آدھی رات کو خون کی الٹیاں آییں اور ان کو سانس لینے میں دقت پیش آ رہی تھی۔

تاہم بعد میں اعتراف کیا کہ انھوں نے اپنی اہلیہ پر تشدد کیا تھا۔مترجم کے ذریعے بات کرتے ہوئے نور حسین نے پولیس کے سامنے ویڈیو انٹرویو میں اعتراف کیا کہ انھوں نے اپنی اہلیہ کو بازو اور ہونٹوں پر مارا تھا۔انھوں نے کہا ’میں نے اس سے کہا کہ گوشت پکاوٴ۔ اس نے کہا کہ وہ گوشت نہیں کچھ اور پکائے گی۔نور حسین نے کہا کہ انھوں نے ڈنڈے سے اپنی اہلیہ پر تشدد کیا اور ڈنڈا باہر پھینک دیا کیونکہ تاکہ وہ دوبارہ تشدد نہ کریں۔

انھوں نے پولیس کو بتایا کہ اس کے بعد انھوں نے اپنی بیوی کے ساتھ مل کر عبادت بھی کی۔نور حسین کے رشتہ داروں کے مطابق وہ تیس سال قبل امریکہ آئے تھے اور پیٹرول سٹیشن پر کام کرتے تھے۔واضح رہے کہ یہ واقعہ تین اپریل 2011 میں پیش آیا تھا۔

مزید تفصیلات اس لنک پر ملاحظہ فرمائیے.

متعلقہ عنوان :