نواز شریف نے مودی حکومت سے تعلقات بہتر کرنے کیلئے واجپائی سے مدد مانگ لی

جمعرات 29 مئی 2014 07:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29مئی۔2014ء)وزیر اعظم نواز شریف نے بھارت کے نریندر مودی حکومت سے تعلقات بہتر کرنے کے لئے بھارت کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی سے مدد مانگ لی ہے۔ ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف گزشتہ دن بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور امن کی خاطر ایک دوسرے کو تعاون کی پیشکش کی ۔

پاک بھارت تعلقات کو مزید مثبت ماحول میں لانے کے لئے وزیراعظم نواز شریف کوشاں ہیں ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم نے بھارت کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی سے ان کے گھر جا کر ملاقات کی اور ان سے نریندر مودی حکومت پردباؤ ڈالنے کا کہا کہ وہ پاکستان بھارت تعلقات کو بہتر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے کہا اور یہ بھی کہا کہ پاک بھارت تعلقات1999 میں جہاں رکے تھے وہاں سے شروع ہوں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ بھارت سابق وزیر اعظم نے نواز شریف سے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی طرف توجہ دے اور دونوں ممالک کی لڑائی خطے کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے لہذا پاک بھارت کے رویوں میں تبدیلی لانا ہوگی ورنہ تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت پاکستان بھارت سمیت ہمسایہ ممالک سے ایسے تعلقات کا خواہاں ہے اور ماضی کی تلخیوں کو بھلانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :