جوڈیشل کمیشن کی جسٹس عمر عطاء بندیال کو سپریم کورٹ کا جج اور معروف قانون دان اطہر من اللہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج بنانے کی سفارش

جمعرات 29 مئی 2014 07:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29مئی۔2014ء)ججوں کی تعیناتی سے متعلق جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کو سپریم کورٹ کا جج اور معروف قانون دان اطہر من اللہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج بنانے کی سفارش کردی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بدھ کے روز چیف جسٹس جسٹس تصدیق حسین جیلانی کی زیر صدارت ہوا جس میں ججوں کی تعیناتی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا،کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس عمرعطاء بندیال کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے اور اطہر من اللہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج بنانے کی سفارش کی۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس امتیاز احمد خواجہ کو عمرعطاء بندیال کی جگہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ بنانے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :