سپریم کورٹ نے جیو انتظامیہ کیخلاف سنی اتحاد کونسل کی درخواست مسترد کردی

جمعرات 29 مئی 2014 07:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29مئی۔2014ء) سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل اور محمود اختر نقوی کی جانب سے جیو کیخلاف جلد سماعت کیلئے دی گئی درخواستیں مسترد کردی ہیں جبکہ رجسٹرار کا کہنا تھا کہ وقت آنے پر ان درخواستوں کو سماعت کیلئے لگایا جائے گا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار سید محمود اختر نقوی اور صاحبزادہ حامد رضا سربراہ سنی اتحاد کونسل نے جیو انتظامیہ ، میر شکیل الرحمن ، شائستہ لودھی ، اداکارہ وینا ملک اور اس کے شوہر اسد بشیر کیخلاف پروگرام اٹھو جاگو پاکستان میں توہین اہلبیت اور توہین خلفاء راشدین اور توہین صحابہ کرام کرنے پر اور پروگرام میرا سلطان میں توہین قرآن کرنے پر مبنی درخواست 49/14 اور 50/14 اور 51/14 دائر کی اور فوری سماعت کی درخواست کی جو مسترد کردی گئی اور توہین کرنے والوں کی پٹیشن نمبر 48/14 میں پارٹی بننے کی درخواست دی جو کہ پارٹی بننے کی درخواست عدالت میں پیش نہیں کی جو مکمل عین انصاف کے عین مطابق نہیں ہے جبکہ 49/14 اور 50/14 اور 51/14 کی سماعت کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی اور جیو انتظامیہ اور میر شکیل الرحمن اور ان کے ساتھیوں کی طرف سے مورخہ 20-05-2014ء دائر درخواست کی سماعت زوروشور سے جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :