مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بھارتی فضائیہ کا ایک مگ21 لڑکا طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ موقع پر ہلاک ، معاون پائلٹ زخمی، فوج ، بھارتی فضائیہ اور ریاستی پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں متاثرہ علاقے کا فضائی معائنہ بھی شروع کردیا گیا

بدھ 28 مئی 2014 07:14

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مئی۔2014ء) مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بھارتی فضائیہ کا ایک مگ21 لڑکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ موقع پر ہلاک جبکہ معاون پائلٹ زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فضائیہ کا مگ طیارہ ضلع اننت ناگ کے علاقے مارہا میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ موقع پر ہلاک جبکہ معاون پائلٹ زخمی ہوگیا ۔ فوج ، بھارتی فضائیہ اور ریاستی پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں متاثرہ علاقے کا فضائی معائنہ بھی شروع کردیا گیا ۔