وزیراعظم سکالر شپ پروگرام کے تحت منتخب طالبعلم کو داخلہ نہ مل سکا ، کیڈٹ کالج لاڑکانہ میں داخل ہونا چاہتا تھا پرنسپل نے انکار کردیا، عبدالحفیظ

بدھ 28 مئی 2014 07:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مئی۔2014ء) خضدار سے وزیراعظم سکالر شپ برائے غریب اور ہونہارطلباء پروگرام کے تحت منتخب ہونے والے عبدالحفیظ نے کہا ہے کہ منتخب ہونے کے باوجود کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے پرنسپل نے ہمیں کالج میں داخلہ دینے سے انکار کردیا وزیراعظم ہمارے داخلوں سے متعلق احکامات جاری کریں اپنے جاری کردہ بیان میں طالبعلم عبدالحفیظ نے کہا کہ وزیراعظم سکالر شپ برائے غریب اور ہونہار طلباء پروگرام کے تحت منتخب ہو ا تھا اور اس کے بعد قرعہ اندازی میں بھی مجھ سمیت مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے طلباء کا کیڈٹ کالج لاڑکانہ میں داخلہ کیلئے نام آیا جس کے بعد ہم نے بامشکل کرایہ اکھٹا کیا اور لاڑکانہ پہنچے مگر پرنسپل کیڈٹ کالج لاڑکانہ نے ہمیں داخلہ دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہمیں اس مد میں کوئی فنڈ نہیں دے رہی اور اس سے قبل بھی جو طلباء منتخب ہوئے ان کے بقایات جات بھی ادا نہیں کئے جارہے جس کی وجہ سے ہم آپ کو ادارہ داخلہ نہیں دے سکتے جس کے بعد ہم نے کوالٹی ایجوکیشن سے رابطہ کیا مگر وہ بھی مسئلہ کوطوالت کا شکار کررہے ہیں انہوں نے وزیراعظم پاکستان ، وزیراعلیٰ بلوچستان اور حکام بالا سے اپیل کی کہ ہمیں کیڈٹ کالج لاڑکانہ میں داخلہ دلانے کیلئے فوری طورپر احکامات جاری کریں کیونکہ اس سے ہمارا تعلیمی ہرج ہورہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :