پاک بھارت تعلقات سے اچھی توقعات رکھنی چاہیے ، خوش فہمی نہیں ہونی چاہیے ، مولانا فضل الرحمن ،بین الاقوامی قوتیں اس پر متفق ہیں ہمیں جنوبی ایشیا کا امن پاک بھارت تعلقات سے وابستہ ہے اور پاک بھارت تعلقات کا حل مسئلہ کشمیر کا حل ہے، میڈیا سے گفتگو

بدھ 28 مئی 2014 07:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مئی۔2014ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہمیں پاک بھارت تعلقات سے اچھی توقعات رکھنی چاہیے لیکن ہمیں زیادہ خوش فہمی میں بھی نہیں رہنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز لاہور میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہمیں وزیراعظم نواز شریف کے دورہ بھارت سے اچھی توقعات رکھنی چاہیے اور کسی بے تابی یا غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے اور ہمیں ان کے رویوں کا انتظار کرنا ہوگا ۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ بین الاقوامی قوتیں اس پر متفق ہیں ہمیں جنوبی ایشیا کا امن پاک بھارت تعلقات سے وابستہ ہے اور پاک بھارت تعلقات کا حل مسئلہ کشمیر کا حل ہے اور اس حوالے سے بین الاقوامی برادری اور قوتیں اپنی رائے دے چکی ہیں اور اس حقیقت کو نریندرا مودی نے بھی تسلیم کرلیا ہے اور اب دوطرفہ تعلقات کی بہتری کیلئے موثر اور پائیدار اقدامات کئے جائیں ۔