اسکاٹ لینڈ یارڈ نے عمران فاروق قتل کیس میں 2 مشتبہ ملزمان کی تصاویر جاری کردیں،دونوں افراد برطانیہ میں اسٹوڈینتس ویزا پر آئے تھے اور عمران فاروق کے قتل کے بعد ہی برطانیہ چھوڑ گئے تھے

بدھ 28 مئی 2014 07:09

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مئی۔2014ء)اسکاٹ لینڈ یارڈ نے متحدہ قومی موومنٹ کے معزول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل میں مبینہ ملوث 2 مشتبہ پاکستانی ملزمان کی تصاویر جاری کردیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل میں ملوث 2 ملزمان محسن علی سیداورمحمدکاشف خان کامران کی تصاویر جاری کردی ہیں۔

(جاری ہے)

اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ شواہد کی روشنی میں کہا جاسکتا ہے کہ یہ دونوں ملزمان عمران فاروق قتل کیس میں ملوث ہوسکتے ہیں، دونوں افراد برطانیہ میں اسٹوڈنٹس ویزا پر آئے تھے اور عین عمران فاروق کے قتل کے بعد ہی برطانیہ چھوڑ گئے تھے ان کی تحقیقات کے مطابق اس وقت یہ دونوں افراد پاکستان میں موجود ہیں۔واضح رہے کہ 16 ستمبر 2010 کو ڈاکٹر عمران فاروق کو لندن میں ان کے گھر کے سامنے قتل کردیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :