بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزارت عظمیٰ کاچارج سنبھال لیا

بدھ 28 مئی 2014 07:08

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مئی۔2014ء)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے اپنے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا۔بھارت کے نومنتخب وزیراعظم منگل کی صبح سویرے اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے وزیراعظم ہاؤس پہنچے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم ہاؤس کے عملے نے ان کا استقبال کیا اور انہیں ان کے دفتر تک لے کر گئے، جہاں انہوں نے گاندھی کی تصویر پر پھول چڑھائے۔بعد میں نریندر مودی نے دستاویز پر دستخط کے بعد باقاعدہ طور پر وزارت عظمی کی کرسی سنبھال لی۔ نریندر مودی چارچ سنبھالنے کے بعد حیدرآباد ہاؤس روانہ ہوگئے جہاں وہ سارک ممالک کے سربراہان سے ملاقات کریں گے۔مودی نے کابینہ کا پہلا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :