پاک چین مشترکہ عالمی فضائی مشق شاہین- III کااختتام پذیر، ائیر مارشل سہیل امان مہمان خصوصی تھے

بدھ 28 مئی 2014 07:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مئی۔2014ء)پاک فضائیہ اورپیپلز لبریشن آرمی ائیر فورس کے درمیان ہونے والی مشترکہ عالمی فضائی مشق شاہین III- پاکستان کے ایک آپریشنل ائیر بیس پر اختتام پذیر ہوئی۔ ڈپٹی چیف آف دی ائیر سٹاف (آپریشنز) ائیر مارشل سہیل امان ، ا س اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تین ہفتوں پر مشتمل فضائی مشق شاہین III-کے دوران پی اے ایف اور چینی فضائیہ پیپلز لبریشن آرمی ائیر فورس نے اپنے جدید لڑاکا طیاروں اور معاون عناصر کے ساتھ شرکت کی ۔

پاک فضائیہ کی گراں قدر روایات کے مطابق ائیر مارشل سہیل امان نے جارحانہ سٹرائیک مشن میں شرکت کی۔ میجر جنرل زہان ہوشن ،کمانڈر چینگدوریجنل ائیر فورس کمانڈ کی سربراہی میں پیپلز لبریشن آرمی ائیر فورس کے چھ رکنی وفد نے آخری دن مشق کو دیکھا اور سادہ مگر پروقاراختتامی تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

پیپلز لبریشن آرمی ائیر فورسکے وفد کے سربراہ میجر جنرل ژان ہوشن جو کہ خود بھی چائینیز ملٹری کمانڈکے رکن ہیں نے پیپلز لبریشن آرمی ائیر فورس کے کمانڈر کی طرف سے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کا فضائی مشق شاہین III-کا انعقاد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ” پاک فضائیہ کافی عرصے سے عالمی افواج کے ساتھ مشترکہ مشقوں کا انعقاد رکر رہی ہے جس سے انہیں بہترین تجربات حاصل ہوئے او را نکا اظہارانکے تربیتی معیار اور لڑاکا صلاحیت میں نمایاں ہے۔ ہم پاک فضائیہ کی جارحانہ صلاحیت ، حوصلہ مندانہ جذبے اور انکے تربیتی اصول (Train as you fight)سے بہت متاثر ہوئے ۔

ہم آپکی فلائنگ کی شاندارصلاحیت اور غیر معمولی جنگی چالوں کی مہارت کو سراہتے ہیں اور ہم نے آپ سے بہت کچھ سیکھا ہے جس سے ہم پیپلز لبریشن آرمی ائیر فورس کی ملٹری ٹریننگ میں جدت اور بہتری لائینگے “۔ انہوں نے مزید کہا کہ ”یہ مشترکہ تربیت اختتام نہیں بلکہ ایک آغاز ہے جو کہ چین اور پاکستان کے درمیان دوستی کو مضبوط بنائے گی جس سے دونوں دفاعی افواج بالخصوص فضائی افواج میں تعاون مزید بڑھے گا۔

فضائی مشق شاہین III-کا مقصد دونوں فضائی افواج کے درمیان غیر معمولی تعلقات کو اور مضبوط بنانا تھا جس سے جدید جنگی چالیں سیکھنا اور ہوا بازوں،راڈار کنٹرولرز اور ٹیم کے ارکان کے درمیان آپریشنل خیالات کا تبادلہ کرنا ہے۔ پاک فضائیہ باقاعدگی سے اس طرح کی ملکی اور غیر ملکی سر زمین پر ہونے والی فضائی مشقوں میں حصہ لیتی ہے جس سے انہیں بدلتے ہوئے پر خطر ماحول میں کئی طرح کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے میں مدد ملتی ہے۔

پاک فضائیہ دنیا کی بہترین اور برادرانہ ممالک کی فضائی افواج کے ساتھ دو طرفہ اور کثیر ملکی مشقوں میں حصہ لیتی ہے جس سے انکے جنگی ہوا باز اور رڈار کنٹرولرز کو غیر معمولی تجربہ حاصل ہوتا ہے اور اس تجربے کا اظہار وہ ہر مشق میں اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور شاندار کاکردگی سے کرتے ہیں ۔ پاک فضائیہ اب تک امریکہ، سعودی عرب ، ترکی، چین ، اردن ، متحدہ عرب امارات، مصر اور دوسرے دوست ممالک کی فضائی افواج کے ساتھ کئی عالمی فضائی مشقوں میں حصہ لے

متعلقہ عنوان :