سرتاج عزیز وزیراعظم کے دورہ بھارت سے متعلق آج آگاہ کریں گے

بدھ 28 مئی 2014 07:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مئی۔2014ء)مشیر خارجہ سرتاج عزیز وزیراعظم محمد نوازشریف کے دورہ بھارت سے متعلق آج بدھ کو آگاہ کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم میاں نواز شریف نے بھارتی وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی تھی،بھارتی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں بھی کی تھیں،سرتاج عزیز آج میڈیا کو وزیراعظم کے دورہ بھارت کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔