نوازشریف،چوہدری شجاعت حسین،مولانا فضل الرحمن،عمران خان سمیت 24سیاست دانوں کی بیرون ملک موجود رقم وطن واپس لانے کے لئے دائر درخواست کی سماعت 16جون تک ملتوی

منگل 27 مئی 2014 08:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27مئی۔2014ء)لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف،چوہدری شجاعت حسین،مولانا فضل الرحمن،عمران خان سمیت چوبیس سیاست دانوں کی بیرون ملک موجود رقم وطن واپس لانے کے لئے دائر درخواست کی سماعت 16جون تک ملتوی کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محود خان نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار بئیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے عدالت کو بتایا کہ چوبیس سیاست دانوں نے اربوں روپے بیرون ملک منتقل کر کے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ 1990میں دائر کی گئی درخواست پر عدالت عالیہ فریقین کو کئی بار نوٹسز جاری کر چکی ہے مگر کاروائی آگے نہیں بڑھ سکی۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ درخواست میں ترمیم کر کے مزید چھتیس سیاست دانوں کو فریق بنانا چاہتے ہیں۔جس پر عدالت نے پٹیشز کودرخواست میں ترمیم کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت سولہ جون تک ملتوی کر دی۔