”جہاں موت رقص کرتی ہے“،دنیا کے 10خطرناک ترین شہروں میں پشاور بھی شامل

پیر 26 مئی 2014 07:07

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مئی۔2014ء)امریکی اور یورپی ادارے نے دنیا بھر کے 10 شہروں کی رپورٹ جاری کی ہے جہاں موت رقص کرتی ہے۔ امریکی اداروں لائیو وار اور ٹاپ ٹین لسٹ کے مطابق خطرناک شہروں میں پاکستان کا پشاور بھی شامل ہے جبکہ باقی شہروں میں کابل (افغانستان) ،بغداد (عراق)،موغاد یشو(صومالیہ) جوارز(میکسیکو) ،عابد جان(آئیوری کوسٹ) ،کراکس (ونیزویلا) ،کیپ ٹاؤن (جنوبی افریقہ)، نیروبی (کینیا) اور صنعات (یمن) شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

کراچی ،ریوڈیوجیز، بیلم پیڈو،کمیڈن وغیرہ بھی خطرناک شہر قرار دیئے گئے ہیں ۔پچھلے دس سالوں میں ان شہروں میں دس لاکھ افراد کو قتل کیا گیا ہے ان میں سے زیادہ انسان امریکی حملوں یا ان حملوں کے رد عمل میں ہونے والے واقعات میں نشانہ بنتے ہیں ۔بغداد اور کابل میں امریکی اور اتحادی افواج کے ہاتھوں لاکھوں سویلین ،فوجی اور جنگجو ہلاک ہو چکے ہیں ،موغا دیشو ،نیروبی اور پشاور میں نائن الیون کے دھماکوں کے بعد ہزاروں افراد لقمہ اجل بنے۔

متعلقہ عنوان :