گورنر سٹیٹ بینک آف کو 9لاکھ70ہزار ماہانہ تنخواہ،ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ ہاؤس رینٹ، فیملی سمیت ائیر ٹکٹ ،2 کاریں ،500 لیٹر پٹرول ماہانہ،سکیورٹی کے علاوہ دیگر مراعات

پیر 26 مئی 2014 07:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مئی۔2014ء)گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان کو 9لاکھ70ہزار ماہانہ تنخواہ،ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ ہاؤس رینٹ،سفر کے لئے فیملی سمیت ائیر ٹکٹ ،2 کاریں ،500 لیٹر پٹرول ماہانہ،سکیورٹی کے علاوہ دیگر مراعات حاصل ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قواعد کے تحت گورنر سٹیٹ بینک کی تعداد کی تنخواہ 9 لاکھ70 ہزار روپے ہے جبکہ ان کو ہر ماہ ڈیڑھ لاکھ ہاؤس رینٹ، سکیورٹی گارڈ ،فل میڈیکل سہولت،ائیر ٹکٹ ،جنریٹر کے اخراجات ،موبائل اور ٹیلی فون کی مفت سہولت سمیت دیگر سہولتیں دی گئی ہیں جن کی باقاعدہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے بورڈ سے منظوری لی گئی ہے۔