جو حکومت عوام کو عزت کے ساتھ دو وقت کی روٹی نہ دے سکے اسے حکومت میں رہنے کا کوئی حق نہیں، سراج الحق ،موجودہ ظلم کے نظام کو برداشت کرنا منافقت ہے،کراچی کو مسائل سے نکالنے کے لیے میں حکومت سے کراچی کے لیے 100ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا مطالبہ کرتا ہوں،ملک میں جمہوریت کے نام پر فراڈ کیا جارہا ہے یہ لوگ اپنی پارٹی میں بھی انتخاب نہیں کراتے ،شہر کو غلام بنانے اور تباہ و برباد کرنے والوں کو سمندر برد کرنا ہوگا،سیاسی و معاشی دہشت گردوں کا راستہ روکنا ہوگا،کشمیر اور پانی کا مسئلہ حل کیے بغیر بھارت کے ساتھ کوئی دوستی نہیں ہوسکتی،جون میں عوامی ایجنڈا لے کر عوام کے سامنے آئیں گے،عوامی استقبالیے سے خطاب
پیر 26 مئی 2014 07:04
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مئی۔2014ء) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ جو حکومت عوام کو عزت کے ساتھ دو وقت کی روٹی نہ دے سکے اسے حکومت میں رہنے کا کوئی حق نہیں،موجودہ ظلم کے نظام کو برداشت کرنا منافقت ہے،کراچی کو مسائل سے نکالنے کے لیے میں حکومت سے کراچی کے لیے 100ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا مطالبہ کرتا ہوں۔ملک میں جمہوریت کے نام پر فراڈ کیا جارہا ہے یہ لوگ اپنی پارٹی میں بھی انتخاب نہیں کراتے ،شہر کو غلام بنانے اور تباہ و برباد کرنے والوں کو سمندر برد کرنا ہوگا،سیاسی و معاشی دہشت گردوں کا راستہ روکنا ہوگا۔
کشمیر اور پانی کا مسئلہ حل کیے بغیر بھارت کے ساتھ کوئی دوستی نہیں ہوسکتی۔جون میں عوامی ایجنڈا لے کر عوام کے سامنے آئیں گے۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو ایم اے جناح روڈ پر اپنے اعزاز میں منعقدہ عوامی استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔استقبالیے سے جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اسد اللہ بھٹو،سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی،جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری اطلاعات امیر العظیم ،کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن،نائب امیر نصر اللہ خان شجیع ،پاکستان بزنس فورم کے تنویر احمد مگوں،جمعیت اتحاد العلماء کے مولانا عبد الوحیداور دیگر نے خطاب کیا۔
عوامی استقبالیے میں ہزاروں مرد و خواتین نے شرکت کی۔سراج الحق نے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آج کے استقبالیے میں جذبوں ،محبتوں کا سمندر ہے،انقلاب کی جو لہر آج نظر آرہی وہ دریائے آمو تک پہنچے گی۔ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں ہیں کہ ہماری سیاست کا محور خان نواب،سرمایہ دار اور وڈیرہ نہیں ہماری سیاست کا محور کلمہ طیبہ ہے ہم عقیدے کی بنیاد پر یہاں جمع ہیں،ہم انسانوں پر انسانوں کی نہیں بلکہ مخلوق پرخالق کی حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے لاکھوں افراد نے جانوں کا نذرانہ اس لیے پیش کیا تھا کہ یہاں شریعت کا نظام قائم ہو مگر 65سال گزرگئے اسلام نافذ نہیں ہوا ہم نے جمہوریت ،مارشل لاء اور آمریت کو بھی دیکھا مگر ایک دن کے لیے ہم نے اسلام کا نظام نہیں دیکھا،ہم نے چیف جسٹس کے ہاتھوں میں انگریز کی کتاب کو دیکھی مگر قرآن نہیں دیکھا۔یہاں لارڈ میکالے کا نظام تو دیکھا اسلام کا نظام نہیں دیکھا 65سالوں سے سودی نظام ختم نہیں ہو سکا،سودی نظام استحصالی نظام ہے غریبوں کے لیے موت تباہی اور بربادی کا نظام ہے،انہوں نے کہا کہ مغرب کے پاس ایٹم بم اور تباہ کن ہتھیار ہے،مغرب نے ہزاروں افراد کا قتل عام کیا ہیروشیما پر ایٹم بم برسائے ،عراق اور افغانستان میں قتل عام کیا لیبیا شام اور سوڈان کو تباہ و برباد کیا،وہ بی 52طیارے استعمال کرتے ہیں افغانستان میں46ممالک کی افواج کو ملسط کیا مگر وہ انسانیت کو امن نہیں دے سکا،یہی وجہ ہے کہ آج افغانستان سے امریکا ناکام و نامراد ہو کر اور تابوت لے کر واپس جارہا ہے افغانستان آزاد ہو رہا ہے مستقبل اسلام کا ہے ۔ جلد ہی افغانستان میں اسلامی حکومت قائم ہوگی۔جب پوری دنیا مگر کر افغانوں کو شکست نہیں دے سکی تو اور کون دے سکتا ہے۔آج کچھ لوگ ڈرتے ہیں کہ افغانستان سے امریکا نکل گیا تو کیا ہوگا،اب وقت آگیا ہے کہ امریکا کے بجائے اللہ سے ناطہ جوڑنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو وہ نظام دینا چاہتے ہیں جو اللہ اس کے رسول اور حضرت ابوبکر اور عمر نے دنیا کو دیا تھا۔آج تھر میں ہماری مائیں اور بہنیں رو رہی ہیں کیوں کہ یہاں کھانے پینے کی اشیاء اور صحت اور علاج کی کوئی سہولت میسر نہیں ۔سندھ فیسٹول کے نام پر ایک ارب تیس کروڑ روپے خرچ کیے گئے لیکن تھر کے لوگ بھوکے مرتے رہے،پاکستان میں غریب کے گھر میں غریب اور سرمایہ دار کے گھر میں سرمایہ دار پیدا ہوتے ہیں آج دنیا چاند پر جارہی ہے اور ہمارے بچے کوڑے کے ڈھیر پر رزق تلاش کرتے ہیں نوجوان گردے فروخت کر نے پر مجبور ہیں،غربت کے مارے عوام اپنے بچوں کو قتل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ظلم کے اس نظام کو برداشت کرنا بڑی منافقت ہے،اس ملک میں موت سستی ہے باقی سب چیز مہنگی ہے،میں اس حکومت سے شریعت کا مطالبہ کیسے کروں جس کے منشور ہی میں شریعت نہیں ۔حکومت نے اپنے منشور میں روزگار فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا اسے چاہیے کہ کم از کم وہ اسی وعدے کو پورا کرے ۔انہوں نے کہا کہ عوام عزت کے ساتھ دو وقت کی حلال روٹی چاہتے ہیں،جو حکومت عوام کو روٹی نہ دے سکے اسے حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ۔انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ کراچی کے عوام پانی کو ترس رہے ہیں،کراچی ملک کا دل ہے اسے 100ارب روپے کا ترقیاتی پیکج دیا جائے۔کراچی میں ٹرانسپورٹ کا نظام بہتر کیا جائے،نئے تعلیمی ادارے قائم کیے جائیں،ہم کراچی کے لیے بھیک یا خیرات نہیں مانگ رہے کراچی کے عوام سب سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں اس ٹیکس میں سے ہم کراچی کا حق مانگ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ جو قائد اپنا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی حفاظت نہیں کر سکتا وہ قوم کی کیا حفاظت کرے گا۔میں مطالبہ کرتا ہوں کہ انھیں یہاں آنا چاہیے اور ہمارے ساتھ یہاں کی لوڈ شیڈنگ میں شامل ہونا چاہیے۔ہمارے ایک اور بزرگ ہیں جو کینیڈا میں ہیں اور وہاں سے قوم کو کہتے ہیں کہ کبھی ایک ٹانگ پر کھڑے ہوجاؤ کبھی دوسری ٹانک پر۔انہوں نے کہا پولیو بہت بڑی بیماری ہے ہم اسے ختم کر کے رہیں گے مگر ایک اس سے بھی بڑی بیماری ہے جو غریبوں کو نہیں امیروں کو لگتی ہے اور یہ کرپشن کی بیماری ہے ہم اس بیماری کو بھی جڑ سے ختم کر کے دم لیں گے،بھارت کا ایٹم بم ہمارے لیے خطرہ ہے لیکن کرپشن بھی ملک کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے،ہم پاکستان کو شریعت اور اسلام کا مرکز بنائیں گے،ملک میں جمہوریت کے نام پر فراڈ ہو رہا ہے،کہاں جمہوریت ہے؟انہوں نے کہا کہ نوجوانوں یہ شہر نہیں چھوڑا بلکہ جن لوگوں نے تباہ و برباد کیا ہے،ان کو اٹھا کر سمندر برد کرنا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیے بغیر عجلت میں بھارت جانے کا فیصلہ کیا ۔انہیں چاہیے کہ وہ کشمیر اور پانی کے مسئلے پر بھارت سے بات کریں،حریت رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں اور انہیں یقین دلائیں کہ پاکستان ان کے ساتھ ہے۔ہندوستان کے ساتھ ہمارے بنیادی اختلافات ہیں یہ صحیح ہے کہ ہم پڑوسی تبدیل نہیں کر سکتے مگر تنازعات تو کم کر سکتے ہیں۔کشمیر اور پانی کے مسائل حل ہوئے بغیر بھارت سے دوستی نہیں ہو سکتی۔ہم نے عوامی ایجنڈا تیار کیا ہے جو ماہ جون میں عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ آج کے عوامی استقبالیے نے ثابت کر دیا ہے کہ کراچی جماعت اسلامی کا شہر تھا ،ہے اور آئندہ بھی رہے گا،بھارت میں ایک انتہا پسند اور دہشت گرد وزیر اعظم حلف اٹھانے والا ہے،امریکا اور مغرب نے مصر میں اخوان کی حکومت پر پابندی لگا کر اسلام دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ سراج الحق کی آمد سے امید کے چراغ جلے ہیں،سراج الحق ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوئے،ننگے پاؤں علم کے حصول کے لیے نکلے کالج کی فیس ادا کرنے کے لیے محنت و مزدوری کی پھر وہی سراج الحق مرد ِ درویش صوبہ کے پی کے کے سینیئر وزیر بنے اور آج جماعت اسلامی پاکستان کے امیرکی حیثیت ہمارے ساتھ موجود ہیں۔سراج الحق نے پورے پاکستان کو پیغام دیا ہے کہ مایوسیوں کے اندھیروں سے نکلیں اور مظلوموں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کریں۔امیر العظیم نے کہا کہ سراج الحق آنے والے دنوں میں مکرو فریب کے اس نظام کو سمندر میں غرق کر نے کی تحریک کا آغاز کریں گے اور اس تحریک کا آغاز کراچی سے ہوگا۔آج مکر و فریب کو جمہوریت کا نام دیا جارہا ہے یہ جمہوریت نہیں بچہ جمہورہ ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کراچی کے عوام نے آج ثابت کر دیا ہے کہ وہ اس شہر کو روشنیوں کا شہر بنانے میں جماعت اسلامی کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی امت کے اتحاد کا عملی مظہر ہے،ہم ایک اسلامی،اصلاحی اور انقلابی تحریک ہیں،جماعت اسلامی میں ہر مسلک سے تعلق رکھنے والے ،اللہ ،رسول اور اس کی کتاب پر ایمان رکھنے والے شامل ہو سکتے ہیں۔مسلک کے بنیاد پر لوگوں کو لڑانا امریکا اور بھارت کا ایجنڈا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر کراچی کے مسائل کے حل کے لیے ہم نے وزیر اعظم کو کراچی عوامی چارٹر پیش کیا ہے اور اپیل کی ہے کہ کراچی کے عوام کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے،ہم وزیر اعظم سے سوال کرتے کراچی کو دہشت گردوں اور بھتہ خوروں کے رحم وکرم پر کیوں چھوڑ دیا ہے۔استقبالیے کے موقع پر جماعت اسلامی سندھ کے سیکریٹری ممتاز سہوتو، نائب امراء محمد حسین محنتی ،عبد الغفار عمر، جماعت اسلامی کراچی کے نائب امرا مظفر احمد ہاشمی،مسلم پرویز،جماعت اسلامی کراچی کے سیکریٹری عبد الوہاب،اقلیتی ونگ کے رہنما یونس سوہن ،این ایل ایف کے رہنما خالد خان ,اسمال ٹریڈرز کے محمود حامداور دیگر بھی موجود تھے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
پیر 26 مئی 2014 کی مزید خبریں
-
وزیر اعظم نواز شریف سے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی ملاقات ،پاک بھارت کرکٹ کی بحالی پر تبادلہ خیال،سیٹھی کو اکھاڑ پچھاڑ کا مکمل اختیار
-
13 واں مینز ہاکی ورلڈ کپ رواں ہفتے ہالینڈ میں شروع ہوگا، آسٹریلیا کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی،سب سے زیادہ چار مرتبہ عالمی چیمپئن کا اعزاز حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم پہلی بار میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائی ... مزید
-
اجمل کے خلاف بیان بازی، پی سی بی نے انگلش کرکٹ بورڈ سے وضاحت طلب کر لی
-
وزیراعظم دورہ بھارت کے دوران پاکستان بھارت کرکٹ سیریز کے علاوہ ہاکی سریز کی بحالی کیلئے کو ششیں کریں،چوہدری اختر رسول
-
چوتھے عالمی بلائنیڈ کرکٹ کپ میں شرکت کرنے والی 10ممالک نے کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے گیندوں کی فراہمی کے ضمن میں آرڈرز پاکستان کو بھیجوا دیئے
-
پولش ریڈوانسکافرنچ اوپن کے دوسرے مرحلے میں پہنچ گئیں
-
وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر وزارت منصوبہ بندی نے متعدد منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے
-
انرجی سے لے کر دوسرے تمام معاملات کو سنبھالنے کے لیے کام کررہے ہیں ،سعدرفیق،خطہ میں امن وامان کے قیام غریب کے خاتمہ اور ترقی کی راہ کو ہموار کرنے کے لئے انڈوپاک کے تعلقات میں بہتری آنا ضروری ہے، دونوں ... مزید
-
خواب دیکھا ہے ملک کے آئندہ وزیر اعظم آصف زرداری ہوں گے ،منظور وسان
-
حکومت نے کراچی لاہور موٹر وے ، اسلام آباد،مری، مظفرآباد ریلوے لائن بچھانے سمیت توانائی کے منصوبوں کیلئے 74ارب روپے جاری کر دیئے، ان منصوبوں کی جلد تعمیر کیلئے آئندہ بجٹ میں بھی اطمینان بخش رقم رکھیں ... مزید
-
شہباز شریف امید کی کرن، عمران چنگاری لے کر پھر رہے ہیں ، رانا ثناء اللہ ، سونامی خان نے دھاندلی کا جگہ جگہ شور مچایا ، اعتراض ہے تو ا س کا آئین میں طریقہ ہے ، وزیراعلیٰ یوم تکبیر 28مئی کو فیصل آباد کیلئے ... مزید
-
مہمند ایجنسی میں غیر اعلانیہ کرفیو دوسرے روز بھی جاری، انسداد پولیو مہم بھی ملتوی کردی گئی ، آئی جی ایف سی کا مہمند ایجنسی کا دورہ،شہید ایف سی اہلکاروں کیلئے دعا ، جاری آپریشن کا جائزہ لیا،آپریشن ... مزید
-
نندی پور پاور پراجیکٹ وزارت قانون کے حکام کی غفلت کی وجہ سے تاخیرکا شکار ہوا،موجودہ حکومت بھی کسی ذمہ دار کاتعین نہ کر سکی ،تاخیر سے قومی خزانے کو113 ارب روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا،ذرائع
-
داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ 675 ارب سے مکمل ہوگا،تعمیر آئندہ ماہ شروع ہونے کا امکان، 4320 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی ،منصوبہ2019 ء میں مکمل ہوگا، ذرائع
-
دنیا تعلیم کے میدان میں آگے، پاکستان میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد بچے ابتدائی تعلیم سے محروم،حکومت نے تعلیم کی شرح بڑھانے پر اپنی تمام تر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے،بلیغ الرحمن
-
سپریم کورٹ ،8 سال گزر گئے ملک میں چاند کے معاملے کا فیصلہ نہ کر سکی
-
پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی کے اکتالیس سے ممبر صوبائی اسمبلی اور مشیر جیل خانہ جات کیخلاف اپنے ہی حلقے کے عوام سڑکوں پر نکل آئے،کرپشن،ظلم وزیادتی،منشیات اور جوئے اڈوں کی سرپرستی،اغوائیگی وارداتوں ... مزید
-
امریکی صدر کاغیراعلانیہ دورہ افغانستان،افغان جنگ اپنے اختتام کوپہنچ رہی ہے ،رواں سال فوجیوں کاانخلاء مکمل ہوجائیگا،11سالہ جنگ میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت سمیت کئی کامیاب آپریشن کئے ،افغانستان میں ... مزید
-
یوکرائن میں صدارتی الیکشن، اطالوی صحافی مترجم سمیت ہلاک
-
فلسطینی، اسرائیلی صدور ویٹیکن کا دورہ کریں گے
-
افغانستان، دھاندلی پر الیکشن کمیشن کا نصف عملہ برطرف
-
شام میں حکومت مخالف باغیوں کی تربیت کی ویڈیو جاری ، برطانوی جہادی ابو حفص الباکستانی کو تربیت دیتے ہوئے دیکھایا گیا ہے
-
سعودی عرب کا آئندہ انتہا پسند خیالات کے حامل امام بھرتی نہ کرنے کا فیصلہ
-
شاعری،گوانتانامو کے قیدی برتنوں پر چمچے سے جذبات کا اظہار کرتے رہے ہیں،رپورٹ
-
تھائی لینڈ،فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرے، سابق وزیرِاعظم رہا
-
کیلیفورنیا میں فائرنگ، سیاستدا ن اور بندوق بردار لابی ملوث ہے،ہلاک ہونیوالے نوجوان کے بیٹے کے والد کا الزام
-
پوپ کی عباس او ر شمعون پریز کو امن کیلئے دلی دعا کیلئے ویٹی کن آنے کی دعوت
-
سوشل میڈیا کی خبروں کی تردید،ہم نے کوئی قطری سیل نہیں پکڑا، سعودی ترجمان،کسی ملک کے مفاد کیلئے سرگرم کسی شخص یا گروہ کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی،وزارت داخلہ
-
دنیا کا غریب ترین صدر 100 شامی بچوں کا کفیل بن گیا،جو شخص دولت کے لیے زندہ رہنا چاہتا ہو اس کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں،صدر یوراگوئے
-
پاک بھارت تعلقات کی نئی تاریخ،پاکستانی وزیراعظم (آج)بھارتی وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے،اہم سیاسی شخصیات کے بھی وزیراعظم کے ہمراہ بھارت جانے کاامکان،منگل کو بھارتی صدراور وزیراعظم ... مزید
-
4حلقوں میں ووٹوں کی گنتی اور تصدیق نہ کی تو سونامی نہیں رکے گی،عمران خان ،سونامی7جون کو سیالکوٹ جائے گی،دھاندلی میں (ن) لیگ، سابق چیف جسٹس اور میر شکیل الرحمان ملے ہوئے تھے، الیکشن کمیشن کا نظام ٹھیک ... مزید
-
خضدار ، نامعلوم مسلح ا فراد کا لیویز چیک پوسٹ پر حملہ 8 اہلکارجاں بحق، 6 زخمی ، سیاہ شیشوں والی 12گاڑیوں میں سوارمسلح افراد نے حملہ کیا، واقعہ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ابھی تک گرفتاری ... مزید
-
گورنرخیبرپختونخوا کا رابطہ،وزیراعلی پنجاب نے خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقہ جات کو گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی کے فوری خاتمہ کے احکامات جاری کردئیے ،خیبرپختونخوا اورفاٹاکے عوام ہمارے وجودکا ... مزید
-
کراچی میں ایم کیو ایم کا الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لیے تبت سینٹر میں جلسہ کا انعقاد، الطاف حسین کروڑوں عوام کے لیڈر ہیں ، ان کا اصل اکاؤنٹ پاکستان کے عوام ہیں، الطاف حسین کیخلاف ہر سازش کو ناکام ... مزید
-
طاہر القادری نے جولائی میں وطن واپسی کا اعلا ن کردیا،یونین کونسل ، وارڈ اور ویلج کی سطح پر عوامی انقلاب کونسلز کے قیام کی ہدایت ،نیشنل کونسل آف ڈیموکریٹک ریفارمز کے قیام کا بھی اعلان ،تمام شعبوں ... مزید
-
بلوچستان کی موجودہ حکومت کمزور ہوگئی ہے،مولانا فضل الرحمن، بلوچستان اور فاٹا میں قیام امن کیلئے اقدامات نہیں اٹھایا جارہا ہے، ایک سال بعد دھاندلی کا واویلہ عمران خان کی پشت پر کوئی اور ہے، کراچی ... مزید
-
عید قرباں سے پہلے ڈی چوک کو تحریر اسکوائر بنادیں گے، شیخ رشید، ایک حلقے میں بھی دھاندلی ثابت ہوجائے تو اسمبلی میں بیٹھنا حرام ہے،شاہد خاقان عباسی کے ایل پی جی کے معاملے پر چیلنج کو قبول کرتا ہوں،نواز ... مزید
-
دھوبی گھاٹ میں تحریک انصاف کے جلسے میں فیصل آباد کے علاوہ جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جڑانوالہ ، چنیوٹ ، چک جھمرہ ، شیخوپورہ اور دیگر چھوٹے بڑے قصبات سے کارکنوں کی بھرپور شرکت ، عمرا ن خان کو ائرپورٹ سے ... مزید
-
تحفظ پاکستان آرڈیننس کو تحفظ پاکستانی شہری قرار دیا جائے ،آرڈیننس کا اطلاق پورے ملک میں یکساں انداز میں کیا جائے ، رضا ربانی نے ترمیم کیلئے 12تجاویز پیش کردیں،حکومت اگر کسی شخص کو کسی شبہ کی بنیاد ... مزید
-
پاک فوج کے حق میں ریلیاں جاری رہیں گی، نوازشریف شہدائے گجرات کی قبروں پر بھی جائیں: چودھری شجاعت ،پاکستان کیخلاف بات کرنے کا مطلب مسلح افواج کے خلاف بات کرنا ہے،کراچی سمیت سندھ و پنجاب کے متعدد شہروں ... مزید
-
فیصل آباد میں رویائی مسعودٹیکسٹائل انڈسٹریل پارک کا 28مئی اور ساہیوال میں 1320 میگا واٹ کے کول پاور منصوبے کا سنگ بنیاد 30مئی کو رکھا جائے گا،شفافیت ،اعلیٰ معیار اور تیزرفتاری ہمارے تمام منصوبوں کے ... مزید
-
عمران خان کا ہاتھ نوجوانوں کی نبض پر ہے، قوم نے اپنی تقدیر بنانے کا اختیار عمران خان کو دیدیا،جاوید ہاشمی ، ہم عمران خان کی زبانی قوم کے بہتر مستقبل کا فیصلہ سننے کے لئے تیار ہیں، قوم کو آج تک دھوکا ... مزید
-
بجلی بحران ،2025ء تک 27 نئے پرائیویٹ پاور پروڈیوسرز منصوبے متعارف کروائے جائیں گے،مجموعی طور پر 16341 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے، حالات میں خاطر خواہ بہتری کی امید ، پانچ منصوبے آئندہ ... مزید
-
سپریم کورٹ کا فیصلہ،ارکان پارلیمنٹ کے صوابدیدی ترقیاتی فنڈز ختم کرنے کا اصولی فیصلہ ، باقاعدہ اعلان 3جون کو وزیرخزانہ محمد اسحاق ڈار کریں گے
-
پارلیمنٹ ہاؤس میں سکھ برادری کا دھاوا ، ڈیوٹی سے غیر حاضر 177 اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
-
چیف جسٹس کی وطن واپسی، آج اہم مقدمات کی سماعت کریں گے
-
آمنا سامنا،عمران خان نے اگلے انتخابات میں عابد شیر علی کا چیلنج قبول کرلیا، پہلے انتخابی اصلاحات کی شرط عائدبھی کردی
-
شمالی وزیر ستان میں فوجی آپریشن پر حکومت نے ہمارے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا ، مولانا یوسف شاہ ،جو لوگ مذاکرات کی مخالفت کر رہے ہیں وہی لوگ آپریشن اور ملک میں بد امنی چاہتے ہیں،حکومت پاکستان بیرونی ... مزید
-
پنجاب کو 437 ، سندھ کو 273، کے پی کے کو 159، بلوچستان کو 106ارب سے زائد جاری ،حکومت پاکستان رواں سال 31مارچ 2014ء تک 977.7 ارب روپے صوبوں میں تقسیم کرچکی ہے جس میں صوبوں کو قابل تقسیم محصول کے تحت 830.48 ارب روپے ... مزید
-
بہتر پالیسیوں کے باعث سفارت کاری کے ذریعے ڈرون حملے بند کرائے اور اب خود کش حملے بھی کم ہو رہے ہیں،معیشت بھی بہتری کی طرف گامزن ہے،سعد رفیق،عمران خان پنجاب میں آ کر فساد ڈالنے کی بجائے خیبر پختونخواہ ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.