وفاقی اور کے پی کے حکومتیں کئی لاپتہ افراد کاپتہ نہ چلا سکیں،نائب صوبیدار کیخلاف مقدمہ فوج کے ذریعے چلانے بارے بھی تاحال پیش رفت نہ ہو سکی

پیر 26 مئی 2014 07:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مئی۔2014ء)وفاقی اور صوبائی کے پی کے حکومت مالاکنڈ حراستی مرکز سے فوج کے ذریعے اٹھائے گئے یاسین شاہ سمیت کئی لاپتہ افراد کا پتہ نہیں چلا سکی ہیں جبکہ بعض افراد کو لاپتہ کرنے میں مبینہ ملوث نائب صوبیدار کے خلاف مقدمہ فوج کے ذریعے چلانے بارے معاملے میں بھی تاحال پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔سپریم کورٹ بھی حکومت اور آئینی ماہرین سے وضاحت چاہتی ہے کہ اس معاملے کو سماعت عام فوجداری عدالت کرے گی یا پھر آرمی ایکٹ کے تحت فوجی عدالت ہی کرے گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ یاسین شاہ سمیت کئی لاپتہ افراد کا تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ انہیں زمین کھا گئی ہے یا آسمان نگل گیا ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف کے تحت درج ہونے والے مقدمے میں معاملہ اب فوج کے ہاتھوں میں چلا گیا ہے اور نائب صوبیدار امان اللہ کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلے تاحال نہیں ہو سکا ہے ۔جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں جسٹس گلزار احمد اور جسٹس دوست محمد خان ،یاسین شاہ کے بھائی محبت شاہ کی درخواست کی سماعت کل منگل کو کرے گا۔

متعلقہ عنوان :