پنجاب کو 437 ، سندھ کو 273، کے پی کے کو 159، بلوچستان کو 106ارب سے زائد جاری ،حکومت پاکستان رواں سال 31مارچ 2014ء تک 977.7 ارب روپے صوبوں میں تقسیم کرچکی ہے جس میں صوبوں کو قابل تقسیم محصول کے تحت 830.48 ارب روپے ، دیگر وسائل کی مد میں 37.04 ارب روپے اور براہ راست منتقلی کی مد میں 977.02 ارب روپے جاری کئے گئے

پیر 26 مئی 2014 07:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مئی۔2014ء) ساتویں این ایف سی ایوارڈ کے تحت اب تک پنجاب کو 437.46 ارب روپے ،سندھ کو 273.66 ارب روپے ، خیبر پختونخواہ کو 159.81 ارب روپے اور بلوچستان کو 106.09 ارب روپے جاری کئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان رواں سال 31مارچ 2014ء تک 977.7 ارب روپے صوبوں میں تقسیم کرچکی ہے جس میں صوبوں کو قابل تقسیم محصول کے تحت 830.48 ارب روپے ، دیگر وسائل کی مد میں 37.04 ارب روپے اور براہ راست منتقلی کی مد میں 977.02 ارب روپے جاری کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پنجاب کو براہ راست منتقلی کے تحت 7.77ارب روپے ، قابل تقسیم محصول کی مد میں 429.69 ارب روپے جاری کئے گئے ۔ سندھ کو قابل تقسیم محصول کی مد میں 203.88 ارب روپے ، دیگر وسائل کی مد میں 5.48 ارب روپے اور براہ راست منتقلی کی مد میں 64.30 ارب روپے جاری کئے گئے خیبر پختونخواہ کو قابل تقسیم محصول کی مد میں 121.42 ارب روپے ، دیگر وسائل کی مد میں 14.59 ارب روپے اور براہ راست منتقلی کی مد میں 2380 ارب روپے جبکہ بلوچستان کو قابل تقسیم محاصل کی مد میں 75.49 ارب روپے دیگر وسائل کی مد میں 16.97 ارب روپے اور اور یہ براہ راست منتقلی کی مد میں 109.50 ارب روپے جاری کئے گئے ہیں ۔