آمنا سامنا،عمران خان نے اگلے انتخابات میں عابد شیر علی کا چیلنج قبول کرلیا، پہلے انتخابی اصلاحات کی شرط عائدبھی کردی

پیر 26 مئی 2014 07:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مئی۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اگلے انتخابات میں مد مقابل آنے کے حوالے سے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا چیلنج قبول کرلی ہے تاہم اس سے پہلے انتخابی اصلاحات کی شرط عائد کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ پہلے انتخابی نظام کو درست کر لیں پھر دیکھتے ہیں کہ آپ کتنے پانی میں ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان کے قریبی ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے عابد شیر کے حلقے سے انتخاب لڑنے کا چیلنج مشروط طور پر قبول کر لیا ہے اور کہا ہے کہ پہلے انتخابی نظام کو درست کیا جائے الیکشن کمیشن کے عمران استعفے دیں پھر الیکشن لڑیں گے ۔