پارلیمنٹ ہاؤس میں سکھ برادری کا دھاوا ، ڈیوٹی سے غیر حاضر 177 اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

پیر 26 مئی 2014 07:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مئی۔2014ء)پارلیمنٹ ہاؤس میں سکھ برادری کا دھاوا ، ڈیوٹی سے غیر حاضر 177 اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ، واقعہ کے روز صرف 15اہلکار موجود تھے جبکہ باقی لوگوں کی حاضری صرف رجسٹر پر ثابت کی گئی تھی عملی طورپر وہ موجود نہ تھے ۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی ابتدائی رپورٹ پر غیر حاضر اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے حتمی فیصلے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی سربراہی میں ہونے والے اہم اجلاس میں کیا جائے گا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم اجلاس رواں ہفتے بجٹ اجلاس سے قبل ہوگا جس میں اسلام آباد پولیس سمیت کئی اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شرکت کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :