سپریم کورٹ کا فیصلہ،ارکان پارلیمنٹ کے صوابدیدی ترقیاتی فنڈز ختم کرنے کا اصولی فیصلہ ، باقاعدہ اعلان 3جون کو وزیرخزانہ محمد اسحاق ڈار کریں گے

پیر 26 مئی 2014 06:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مئی۔2014ء)سپریم کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے وفاقی حکومت نے آئندہ بجٹ میں ارکان پارلیمنٹ کے صوابدیدی ترقیاتی فنڈز ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان 3جون کو وزیرخزانہ محمد اسحاق ڈار کریں گے ۔

(جاری ہے)

حکومت آئندہ بجٹ میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 540 ارب روپے مختص کئے ہیں جبکہ اس میں ارکان پارلیمنٹ کے لئے 5ارب روپے رکھے گئے تھے ۔ذرائع کے مطابق سابقہ دور میں وزیر اعظم کے150 بلین روپے کے صوابدیدی فنڈز کافی متنازع رہے اور سپریم کورٹ نے اس پر کافی تنقید بھی کی ۔اسی وجہ سے حکومت نے ایسا ارکان پارلیمنٹ کے صوابدیدی فنڈز بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔