گورنرخیبرپختونخوا کا رابطہ،وزیراعلی پنجاب نے خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقہ جات کو گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی کے فوری خاتمہ کے احکامات جاری کردئیے ،خیبرپختونخوا اورفاٹاکے عوام ہمارے وجودکا حصہ ہیں جنہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑاجائے گا ،شہبازشریف

پیر 26 مئی 2014 06:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مئی۔2014ء) گورنرخیبرپختونخواسردارمہتاب احمدخان کے رابطہ کرنے پروزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف نے صوبہ خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقہ جات کو گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی کے فوری خاتمہ کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اورفاٹاکے عوام ہمارے وجودکا حصہ ہیں جنہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑاجائے گا گورنرخیبرپختونخواسردارمہتاب احمدخان کے علم میں یہ بات لائی گئی تھی کہ رواں سیزن کے دوران پنجاب سے صوبہ خیبرپختونخوا کو گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی عائد کی گئی ہے جس کے نتیجہ میں خیبرپختونخوا اورفاٹا پر مشتمل اس وسیع خطہ میں نہ صرف آٹے کی قلت جنم لے سکتی ہے بلکہ اس کے نتیجہ میں قیمتوں میں اضافہ کا بھی خدشہ ہے جبکہ رمضان المبارک کی آمد قریب ہونے کی وجہ سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے گورنر نے اس معاملہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے رابطہ کیا اور انہیں پنجاب سے صوبہ خیبرپختونخوا کو گندم کی ترسیل پر پابندی اور اس کے نتیجہ میں جنم لینے والی صورت حال سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور اس امر پر زور دیا کہ اس وقت جب خیبرپختونخوا اورفاٹا پر مشتمل اس حساس خطہ کے عوام دیگر گوناگوں مسائل اور مشکلات سے دوچار ہیں انہیں گندم اورآٹے کی فراہمی سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہوگا لہذا صوبہ اورفاٹا کو گندم کی ترسیل پر عائد یہ پابندی فی الفور ختم کی جائے ان کی جانب سے یہ معاملہ اٹھانے پروزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف نے گورنرسردارمہتاب احمدخان کو بتایا کہ وہ پنجاب سے خیبرپختونخوا کو گندم اورآٹے کی ترسیل پر عائدپابندی کو فوری طور پر ہٹانے کے احکامات جاری کرتے ہیں اور متعلقہ حکام کو ہدایت کرتے ہیں کہ وہ اس پنجاب سے خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقوں کو گندم اور آٹے کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر ضروری اقدامات کریں کیونکہ خیبرپختونخواکے عوام ہمارے وجودکاحصہ ہیں اور ان کی مشکلات اور تکالیف ہماری اپنی تکالیف اور مشکلات ہیں گورنر سردار مہتاب احمدخان نے وزیراعلی میاں نوازشریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس یقین کا اظہارکیا کہ ان کی سرکردگی میں حکومت پنجاب کی جانب سے تعان کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :