خضدار ، نامعلوم مسلح ا فراد کا لیویز چیک پوسٹ پر حملہ 8 اہلکارجاں بحق، 6 زخمی ، سیاہ شیشوں والی 12گاڑیوں میں سوارمسلح افراد نے حملہ کیا، واقعہ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ابھی تک گرفتاری عمل میں نہیں آسکی، حکا م

پیر 26 مئی 2014 06:53

خضدار +وڈھ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مئی۔2014ء)بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے وڈھ میں نامعلوم مسلح ا فراد کی جانب سے لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کردیا 8 لیویز اہلکارجاں بحق رسالدار سمیت 6 اہلکار زخمی ہوگئے واقعہ کے بعد علاقے میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سرچ آپریشن شروع کردیا ضلعی انتظامیہ کے مطابق اتوار کی صبح وڈھ سے پندرہ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع لیویز فورس کی جوہر چیک پر نامعلوم مسلح افراد نے خود کار ہتھیاروں سے حملہ کردیا اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر لیویز اہلکارممتاز گل محمد بشیر احمد ، دھنی بخش ،ظفر ، محمد کریم ،نصیر احمد ،عبدالہادی اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ رسالدار نور اللہ مینگل سمیت چار اہلکار زخمی ہوگئے واقعہ میں زخمی ہونے والے رسالدار نور اللہ مینگل نے ”خبر رساں ادارے“ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیوٹی پر مامور تھے کہ سیاہ شیشوں والی 12گاڑیوں میں مسلح افراد نے حملہ کیا ہمارے لیویز اہلکاروں نے مقابلہ کیا اس دوران حملہ آوروں کو بھی جانی و مالی نقصان پہنچا مقابلے کے دوران ہمارے 8اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا گولیاں ختم ہوگئیں مجھ سمیت محمد حسن اللہ بخش گوہرام رحمت اللہ اور مجیب الرحمان زخمی ہوئے تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اپنے زخمی ساتھیوں سمیت لیویز اہلکاروں کی ایک درجن کے قریب کلاشنکوف بھی اپنے ساتھ لے گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی زخمی اہلکاروں کو ہسپتال پہنچادیا گیا اور علاقے کو محاصرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے مزید کارروائی شروع کردی گئی وڈھ لیویز کے مطابق واقعہ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے ابھی تک گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔

متعلقہ عنوان :