4حلقوں میں ووٹوں کی گنتی اور تصدیق نہ کی تو سونامی نہیں رکے گی،عمران خان ،سونامی7جون کو سیالکوٹ جائے گی،دھاندلی میں (ن) لیگ، سابق چیف جسٹس اور میر شکیل الرحمان ملے ہوئے تھے، الیکشن کمیشن کا نظام ٹھیک کئے بغیر ملک میں خوشحالی نہیں آسکتی،کرپشن ختم نہیں ہوگی تو ملک آگے نہیں بڑھے گا، کشکول توڑنے والی (ن) لیگ نے قرضوں کے ریکارڈ توڑ دئیے،فیصل آباد میں جلسہ سے خطاب

پیر 26 مئی 2014 06:53

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مئی۔2014ء)تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 4حلقوں میں ووٹوں کی گنتی اور تصدیق نہ کی تو سونامی نہیں رکے گی،دھاندلی میں (ن) لیگ سابق چیف جسٹس اور میر شکیل الرحمان ملے ہوئے تھے،سونامی7جون کو سیالکوٹ جائے گی،الیکشن کمیشن کا نظام ٹھیک کئے بغیر ملک میں خوشحالی نہیں آسکتی،کشکول توڑنے والی (ن) لیگ نے قرضوں کے ریکارڈ توڑ دئیے۔

ان خیالات کا اظہار عمران خان نے اتوار کو فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ میں منعقدہ پارٹی کے انتحابی اصلاحات کے حوالے سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آپ کو نیا پاکستان بنانے سے اب کوئی طاقت نہیں روک سکتی،(ن) لیگ نے ہمارے جلسے کے قریب سرکس لگائی کہ شاید لوگ سرکس دیکھنے چلے جائیں گے،جنون کیسے سرکس دیکھنے جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ملک میں نہ نوکریاں ہیں اورنہ ہی تعلیم ہے،نوجوانوں کو خریدنے کیلئے لیپ ٹاپ دئیے جارہے ہں،شریف بھائیوں کو بتانا چاہتا ہوں نظریے اور جنون کی کوئی قیمت نہیں ہوتی،ایمان والے آدمی کی کوئی قیمت نہیں ہوتی،سارے پاکستانیوں کو انصاف پر اکٹھا کرنا ہے،انصاف کا نظام لانا ہے،ایک سال ہوگیا ہے عوام کے معیار زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،عوام کا پیسہ چوری ہوگیا،ایک سال میں بجلی کی قیمت دگنی ہوگئی،لیکن لوڈشیڈنگ بھی نہیں گئی۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ اور وزراء بغیر پروٹوکول کے سفر کر رہے تھے کہ پنجاب پولیس نے روک لیا جبکہ پنجاب کے وزیراعلیٰ اور ان کے بچے50,50گاڑیاں آگے پیچھے لے کر چلتے ہیں،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے ساڑھے22کروڑ روپے کی بی ایم ڈبلیو گاڑیاں خریدیں،انہوں نے کہا کہ حکومت سے درخواست کی تھی بجلی کا نظام ہمارے حوالے کریں،میاں صاحب نے بجلی چوری ختم کرنے کا ہمارا چیلنج قبول نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت دگنی کردی گئی اور لوڈشیڈنگ بھی ختم نہیں ہوئی،میاں صاحب بتائیں اربوں روپے کہاں گئے۔انہوں نے کہا کہ جس ملک میں شفاف الیکشن نہیں ہوتے اس میں خوشحالی نہیں آسکتی،دھاندلی اور کرپشن سے جو لوگ اقتدار میں آتے ہیں وہ ملک کے مسائل کیسے حل کرسکتے ہیں،4حلقوں کے ووٹوں کی گنتی اور تصدیق ہوگئی تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا.ا

نہوں نے کہا کہ پاکستان کا اصل مسئلہ کرپشن ہے،کرپشن ختم نہیں ہوگی تو ملک آگے نہیں بڑھے گا،موجودہ حکومت نے کشکول تو نہیں توڑا قرضوں کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں،ایک سال میں50ارب ڈالر کا ملک کو مقروض بنا دیا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ٹیکس کم کرو لیکن ٹیکس وصول کرو،بڑے بڑوں مرغوں سے ٹیکس وصول کریں گے،ملک کو قرض لینا پڑے گا اور نہ بھیک مانگنا پڑے گی،انہوں نے کہا کہ پشاور میں اگلے سال نیا شوکت خانم ہسپتال کھلے گا،عوام ٹیکس تب دیں گے جب لوگ سمجھیں گے ان کا دیا گیا ٹیکس بادشاہوں کی طرح ضائع نہیں ہورہا،پاکستان میں چند خاندانوں کی سیاست ہے ایک طرف شریف خاندان کے بچے باریاں لینے والے تیار ہیں،بادشاہت اور جمہوریت میں فرق ہوتا ہے،مغرب آگے اس سے نکل گیا وہاں جمہوریت ہے،جمہوریت میں میرٹ ہوتی ہے ہم میرٹ لگا کر دکھائیں گے،پارٹی کے اندر الیکشن پھر کرائیں گے اور کوئی بھی پارٹی کا چےئرمین بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن حلقوں میں ووٹوں کی تصدیق ہوئی ہے وہاں دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے،4حلقوں کو نہ کھولا تو تحریک انصاف کی سونامی نہیں رکے گی،(ن) لیگ،سابق چیف جسٹس اور دبئی میں بیٹھے شکیل الرحمان نے جو کیا ہے اس کے خلاف سزائیں ملیں،جب تک سسٹم ٹھیک نہیں ہوگا الیکشن وقت کا ضیاع ہوگا،جب تک الیکشن کا سسٹم ٹھیک نہیں ہوگا ہم نہیں چھوڑے گیں،7جون کو سونامی سیالکوٹ جائے گی اور نیا پاکستان بنا کر دیں گے۔ے